میں شیعہ کیوں ہوا؟ (پارٹ7: مجلس کی موضوعات پر لکھنا میں نے باقائدہ 15 اکتوبر 2015 یکم محرم سے شروع کیا)

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بہت سارے علماء و زاکرین کی مجالس سننے کے بعد اور بہت ساری کتابیں پڑھنے کے بعد آج سے تقریبا 3 سال پہلے مجھے فیس بک کے بارے میں پتہ چلا۔ میں نے کمپنی سے ایک کمپیوٹر اپروو کرایا اور آفس میں باقائدہ میں نے ایک فیس بک آئی ڈی بنائی جو کہ حق علی کے نام سے تھی۔

شروع میں زیادہ تر 2 گروپوں میں میری بات ہوتی تھی جوکہ (القائم ریگمنٹ اور آئی ایم شیعہ ورلڈ ) کے نام سے تھےیہاں زیادہ تر موضوع تشہد میں علی ولی اللہ اور معصومین کے ساتھ جلہ جلالہ کیوں لگاتے ہیں یہ تھے۔ میں نے ان دوسوالوں پر بہت کچھ کمنٹ کی صورت میں لکھاجسکی وجہ سے میرے کچھ دوست بن گئے جن میں سیف رضا،عون شیرازی، سید ارسلان علوی، سید جواد حیدر ، سید عمران علی شاہ، بابر علی میر، ملک قمر، منتظر مہدی ، سید سجاد حیدر،نمایاں تھے انہوں نے میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی چونکہ میں دلائل کے ساتھ بات کرتا تھا اس لیے ان گروپوں میں بہت زیادہ مقبول ہوا اسکے بعد میں نے اور بندہ علی ؑ نے اپنا گروپ بنایا لیا جس کا نام ( نجات کا واحد زریعہ ولایت علی ؑ و عزاداری امام حسین ) ہے۔

ابتدائی دنوں میں میں کوئی پوسٹ نہیں کرتا تھا بس جہاں ان دو موضوعات پر بحث ہوتی وہاں بات چیت کرلیتا، اس کے بعد آہستہ آہستہ میں نے پوسٹ لکھنی شروع کی مگر چونکہ تجربہ نہیں تھا اسلیے مختصر سی پوسٹ کردیتا۔

موضوعات پر لکھنا میں نے باقائدہ 15 اکتوبر 2015 یکم محرم سے شروع کیا جس پر میں روز ایک مجلس لکھتا تھا موضوع اجر رسالت تھا جس میں فضائل و مصائب ہوتے۔

اس طرح یہ موضوع بہت پسند کیا گیا جسکی وجہ سے مجھے لکھنے کا شوق ہوااور تب سے اب تک باقائدہ مختلف موضوعات پر لکھ چکا ہوا۔ جن میں 1۔ آدم اور ابلیس۔۔۔2.اعلان ولایت بزبان نبی۔۔۔3.اقیموصلوٰۃ۔۔۔4.اللہ اور علی۔۔۔۔5.اللہ کی اطاعت رسول کی اطاعت اور ولی امر کی اطاعت۔۔۔6.اوم علی۔۔۔۔۔7. ایام شہادت امیر المومنین ؑ۔۔۔8.ایام شہادت جناب سیدہ صلوات۔۔۔۔9. جشن مولا حسین ؑ۔۔۔10.جشن مولا عباس ؑ۔۔۔۔11. فضائل جناب عباس علمدار۔۔۔۔۔12.خطبہ غدیر بزبان علی ۔۔۔۔13.خلافت قرآن و حدیث کی روشنی میں۔۔۔۔14.دعائے صنمی قریش۔۔۔۔15.رجعت قرآن و حدیث کی روشنی میں۔۔۔۔16.شب معراج۔۔۔17. صراط مستقیم۔۔۔۔18. ظہور یا ولادت۔۔۔۔19.فحش کیا ہے؟۔۔۔20.قرآن اور اہل بیت ؑ۔۔۔۔21. لعنت قرآن کی روشنی میں۔۔۔۔22. معرفت امام۔۔۔۔23. مقصد کربلا۔۔۔۔24.مودت فی القربیٰ۔۔۔۔25. مومن اور کافر قرآن کی روشنی میں۔۔۔۔26.نور اور بشر۔۔۔۔27. ولایت خدا۔۔۔۔28.ولایت علی کیوں ضروری ہے؟یہ موضوعات شامل ہیں۔

اس دوران مجھے بہت سارےبزرگ سادات کا پیار ملا۔ جن میں سب سے پہلے بزرگ جنہیں میں پیار سے بابا جان کہتا ہوں وہ سید برجیس قیصر ہیں انہوں نے مجھے بیٹوں سے بڑھ کر پیار کیایہ فرانس میں رہتے ہیں اور میری ان سے گھنٹوں فضائل اہل بیت پر باتیں ہوتیں ہیں۔ ان کے بعد سید جواد حیدر کے بابا جان سید بشیر شاہ نقوی ہیں وہ مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں سند ھ کے رہنے والے ہیں۔ اور مجھے عیدالفطر 2015 کو ملنے آئے تھے۔ یہ میرے گھر دو دن رہے ساری رات میں ، بندہ علی ، عابد علی ، ساجد علی، جو کہ میرے کزن ہیں ان سے باتیں کرتے رہے پھر دعاوں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔ میں بہت خوشنصیب تھا کہ سید کی مہمان نوازی کررہا ہوں اور ایک سید اتنی دور سے مجھے ملنے آئے ہیں۔ سید باقر حسین شاہ ہیں جو کہ سوتھ افریکہ میں رہتے ہیں وہ بھی مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور کیوں پیار نہ کریں آکر انہی کے خاندان کے فضائل ہی تو لکھتا ہوں۔ پھر ایک پوسٹ پر بات ہورہی تھی کہ چاند شاہ وہاں موجود تھے انہوں نے میرے دلائل دیکھے تو مجھ سے نمبر لے کر کال کی اور انہوں نے کہا کہ اگر آپ وٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو اس پر رابطہ رہے گا میں نے کہا کہ میرے پاس ایسا موبائل نہیں ہے جس پر میں فیس بک اور وٹس ایپ استعمال کرسکوں تو انہوں نے مجھے آئی فون بھیج دیا۔ میں ان کے اس تحفہ پر ان کا بے حد مشکور ہوں ۔ چاند شاہ کینڈا میں رہتے ہیں اور مجھے اپنے بھائیوں کی طرح سمجھتے ہیں۔ 5دسمبر 2016 کو ایک گروپ میں حجاب علوی سے بات ہورہی تھی انہوں نے مجھے کیا کہا وہ میں آپ کو کل بتاوں گا جس میں انہوں نے مجھے شہادت کی بھی خبر دی تھی۔۔۔۔ وسلام : حق علی