جولائی 29 2021
عید الغدیر یا یوم غدیر خم
یَااٴَیُّہَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا اٴُنزِلَ إِلَیْکَ مِنْ رَبِّکَ وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَہُ وَاللهُ یَعْصِمُکَ مِنْ النَّاسِ إِنَّ اللهَ لاَیَہْدِی الْقَوْمَ الْکَافِرِینَ
” اے پیغمبر! آپ اس حکم کو پھنچادیں جو آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ھے، اور اگر یہ نہ کیا تو گویا اس کے پیغام کو نھیں پھنچایا اور خدا آپ کو لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے گا“۔
عید غدیر محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ اسے ایک اسلامی دن قرار دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس دن خداوند متعال نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مخاطب قرار دیتے ہوئے فرمایا:
الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی و رضیت لکم الاسلام دینا (سورہ مائدہ، آیہ 3)
آج کے دن ہم نے تمہارا دین کامل کر دیا اور اپنی نعمتیں مکمل کر دیں اور تمہارے لئے دین کے طور پر اسلام کو چن لیا”۔More
جولائی 29 2021
چین کے ایک تاجر ہانگ جون چن (Hong Jun Chen) المعروف “رچرڈ” ایام غدیر کے موقع پر شہادتین ادا کرکے دین مبین اسلام اور مذہب حقۂ جعفری قبول کیا۔
ایک شیعہ تاجر نے ایام غدیر کے موقع پر مرحوم آیت اللہ العظمی بروجردی(رح) کی رہائشگاہ میں حاضری دے کر اسلام اور مذہب حقۂ تشیع قبول کیا۔
چین کے ایک سرمایہ کار اور صنعت کار ہانگ جون چن (Hong Jun Chen) المعروف “رچرڈ” ـ جنہوں نے ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں متعدد صنعتیں قائم کی ہیں اور چین میں بھی ان کے کئی کارخانے ہیں ـ نے قم المقدسہ میں مرحوم مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی سید حسین طباطبائی بروجردی (رحمۃاللہ علیہ) کی رہائشگاہ میں حاضر ہوکر شہادتین ادا کرکے دین مبین اسلام اور مذہب حقۂ جعفری قبول کیا اور ولایت امیرالمؤمنین(ع) کے اعلان کے ایام کی مناسبت سے اپنی نام “علی” رکھا۔More
By urdu • مستبصرین میگزین 0