"جونر” نامی ۳۰ سالہ عیسائی جوان جو ہفتہ وحدت میں امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں آیا ہوا تھا نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

 

قدس رضوی کے شعبہ غیر ایرانی زائرین سے متعلقہ امور کے عہدہ دار نے حرم مطہر میں پیغمبر اکرم(ص) کے ایام ولادت میں ائر لینڈ کے ایک عیسائی جوان کے شیعہ ہونے کی خبر دی ہے۔

’’جونر‘‘ نامی ۳۰ سالہ عیسائی جوان جو ہفتہ وحدت میں امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں آیا ہوا تھا نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

اس جوان نے پہلے سے اسلام اور شیعہ مذہب کے بارے میں کافی جانکاری حاصل کر رکھی تھی اور وہ دین اسلام کو کامل دین سمجھتا تھا لہذا ان ایام میں حرم مطہر کے شعبہ غیر ایرانی زائرین کے امور کی رہنمائی سے یہاں پر آیا اور شیعہ مذہب قبول کیا جبکہ اس نے اپنا نام بدل کر ’’یاسر‘‘ انتخاب کیا۔