اٹلی کے ایک عیسائی ڈاکٹر ’’اتورہ ڈاندیا‘‘ دین مبین اسلام سے شرفیاب ہوئے

 

اٹلی کے ایک عیسائی ڈاکٹر ایران کے صوبہ مازندران میں ولی فقیہ کے نمائندے  کے دفتر میں حاضر ہو کر شیعہ گئے۔

اٹلی کے ’’اتورہ ڈاندیا‘‘ نامی ۳۲ سالہ ڈاکٹر محرم الحرام کے پہلے دن ایران کے صوبہ مازندران میں ولی فقیہ کے نمائندے کے دفتر میں حاضر ہو کر دین مبین اسلام سے شرفیاب ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ڈاکٹر نے ایک ایرانی لڑکی سے شادی کرنے سے پہلے شیعہ مذہب قبول کیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام کے بارے میں مطالعہ کیا اور تحقیق کرنے کے بعد اسلام کو ایسا دین پایا جو سچا اور حقیقی دین ہے۔

اٹلی کے اس تازہ مسلمان ہوئے ڈاکٹر نے ولی فقیہ کے نمائندے  کی موجودگی میں اللہ کی وحدانیت، رسول اسلام کی رسالت اور امیر المومنین(ع) کی ولایت کی گواہی دی اور دین مسیحیت کو چھوڑ کر دین مقدس اسلام اور شیعہ عشری مذھب قبول کر لیا انہوں نے مسلمان بننے کے بعد اپنا نام بدل کر دانیال انتخاب کیا۔