کارملو کوکو نے اسلام قبول کرنے کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا:

 

عالم رؤیا میں قرآن کریم کی دلنشین آواز سے میرے دل کو سکون ملتا تھا | جس راہ پر چل رہا ہوں اسی پر مجھے سکون ملتا ہے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہر سیس سے تعلق رکھنے والے کارملو کوکو جوان نے حرم امام رضا علیہ السلام میں اسلام قبول کیا اور اسلام قبول کرنے کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: جب بھی اذان کی آوازین کانوں تک پہوچتی تھی تو مجھے بہت سکون کا احساس ہوتا تھا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : میں جہاں پر کام کرتا ہوں اسی جگہ کے قریب ایک مسجد تھی جس میں تین وقت اذان دی جاتی تھی اور اذان کی دلنشین آواز سے میں بہت خوش ہوتا تھا اور اس آواز سے خاص تعلق و رابطہ ہو گیا تھا۔

کارملو کوکو نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام رضا رکھا ہے انہوں نے کہا : مسجد میں نماز پڑھنے والے چند ایک مسلمانوں سے آشنا ہوا ، لیکن دین اور ان کے عقائد کے بارے میں مجھے کچھ معلومات نہیں تھیں۔

انہوں نے اپنے ساتھ ہوئے حادثہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : گذشتہ سال ایک ایکسڈنٹ میں سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے قومہ میں چلا گیا تھا اور ڈاکٹرمیرے دوبارے واپس زندگی میں لوٹنے سے مکمل نا امید ہو چکے تھے، میرے ایک مسلمان دوست کو جب پتہ چلا تو وہ دن میں آکر میرے سرہانے قرآن پڑھا کرتا تھا۔

رضا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : عالم رؤیا میں اس دلنشین آواز سے میرے دل کو سکون ملتا تھا ، کچھ دن گزرنے کے بعد جب میں ہوش میں آیا تو سب ڈاکٹروں نے اسے ایک خدائی معجزہ جانا۔

اسلام قبول کرنے والے جوان نے بیان کیا : ہوش میں آنے اور صحت پانے کے بعد میری زندگی مکمل طور پر تبدیل ہو گئی اب میں قرآن سننا بہت زیادہ پسند کرتا تھا ، اس لئے ناخواستہ طور پر ایسے راہ میں قدم رکھا جس کی نسبت کوئی رغبت نہیں رکھتا تھا ، ان تمام شرائط کے باوجود میں اپنا دین تبدیل کرنے کے چکر میں نہیں تھا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : میں نے مسلمانوں دوستوں کے ساتھ رابطہ مزید بڑھایا اور دین اسلام کے بارے میں پوچھ گوچھ کرنا شروع کی کیونکہ میں اس نتیجہ پر پہنچ چکا تھا کہ جس راہ پر چل رہا ہوں اسی پر مجھے سکون ملتا ہے۔

رضا نے اسلام و مسلمانوں سے آشنائی کے لئے مشہد آنے کے سلسلہ میں کہا : مشہد مقدس کی روحانی ماحول کے خبر کچھ دوستوں سے حاصل ہوئی اس لئے دوستوں کے ساتھ مشہد آنے کا فیصلہ کیا کیونکہ چاہتا تھا کہ قریب سے اسلام اور مسلمانوں سے آشنا ہوں۔

اٹلی کے تازہ مسلمان جوان نے حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہونے کے بعد ملنے والی سکون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : خوشبختی ایک قلبی عطا ہے اور اگر سب اپنے دل کی آواز کو سنیں تو سکون ملے گا، میں جب اس حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہوا ہوں تو مجھے بہت سکون ملا ہے اور اسی وجہ سے مسلمان بھی ہوا ہوں۔

رضا نے بیان کیا : میرا اسلام قبول کرنا خداوند عالم کی طرف سے عنایت ہے جو اس نے اکسیڈنٹ کی بعد کے حالات سے گذرنے اور مجھے صحیح راستہ کی طرف ہدایت کی ۔