جوزف مینوئل آئس: صرف اسلام ہی وہ دین ہے جس نے میرے سوالوں کا صحیح اور تشفی بخش جواب دیا

 

پرتغال سے تعلق رکھنے والے جوان ”جوزف مینوئل آئس” نے امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں دین اسلام قبول کرلیا ۔

 

جوزف مینوئل آئس :عیسائی مذہب میرے اہم اور بنیادی سوالوں کا جواب دینے سے قاصر رہا اور میں مشرف بہ اسلام

اس نومسلم پرتغالی جوان نے دین اسلام کو قبول کرنے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا : میں ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوا ہوں۔ میرے والد نے دین اسلام سے مجھے آشنا کرنے کی راہ ہموار کی ۔ وہ ایک عاقل و با فہم انسان ہیں جنھوں نے دنیا کے مختلف ادیان سے آشنائی حاصل کرنے کے سلسلے میں کافی مطالعہ کیا تاکہ دین اور اللہ کی زیادہ سے زیادہ سے معرفت حاصل کریں۔ More