مسلم ابن عقیل پر عربی، فارسی اور اردو زبان میں 200 قدیمی نسخے موجود

 

جناب مسلم ابن عقیل علیہ السلام کے موضوع  پر عربی، فارسی اور اردو زبان میں 200 سے زیادہ  قدیم خطی و  لیتھو گرافی کے  نسخے  آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری میں موجود ہیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے خطی نسخوں کے  شعبے کے انچارج نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ جناب مسلم ابن عقیل؛ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چچازاد بھائی اور کوفہ میں قیام عاشورا کے لیے سفیر تھے کہا کہ  ان سے متعلق 200 سے زيادہ  قدیم  خطی  اور لیتھوگرافی کے نسخے جو مختلف ادوار سے مربوط ہیں   آستان قدس رضوی کی لائبریری میں موجود ہیں

سید محمد رضا فاضل ہاشمی نے اس سلسلے میں کہا کہ”دس مجلس” نامی کتاب  کی کہ جو مقتل وتاریخ کے سلسلے میں ہے  1172  ہجری قمری میں "غلام حسین” نامی کاتب کے ہاتھوں کتابت ہوئی ہے اور   اس کی پانچویں اور چھٹی مجلس میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور جناب مسلم ابن عقیل کی شہادت کا ذکر ہے  ۔

انہوں نے کہا: "مجمع المصائب فی نوائب الاطائب” نامی نسخہ قریش بن محمد حسینی قزوینی کی تالیف ہے کہ جس کی  1241ہجری قمری میں خود مؤلف کی زندگی میں کتابت ہوئي ہے ۔

فاضل ہاشمی نے  دوسرے دو خطی نسخوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا:کہ  محمد باقربن عبدالکریم بہبہانی کی تالیف ” الدمعۃ الساکبہ و المصیبۃ الراتبہ میں   کہ  جس کی 1279 ہجری قمری میں ابوالقاسم شریف قزوینی کے ہاتھوں نجف اشرف میں کتابت ہوئی  اور اسی طرح جوہری کی کتاب "طوفان  البکاء” میں،   حضرت مسلم بن عقیل کی شہادت تحریر ہے  ۔

انہوں نے آخر میں عربی اور فارسی زبانوں میں  دیگر قدیم  کتابوں کی طرف اشارہ کیا جن میں  حضرت مسلم ابن عقیل کے حالات زندگی اور شہادت کا ذکرہے  ۔  ان کا کہنا تھا کہ :اردو زبان میں  جناب  علی نقی نقوی نصیرآبادی کی کتاب  "سوانح عمری حضرت مسلم ابن عقیل   1973 ء میں   کراچی میں دوبارہ  چھپی  جو اس سے پہلے ”   1956ء میں لکھنؤ میں زیور بع سے آراستہ ہوئی  تھی  اور ایک نسخہ  بنام” حضرت مسلم ابن عقیل” 1378ء ہجری قمری میں اردو زبان میں طبع ہوئی ہے ، یہ سب کتابیں  آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری  میں موجود ہیں ۔