چین کے ایک تاجر ہانگ جون چن (Hong Jun Chen) المعروف "رچرڈ” ایام غدیر کے موقع پر شہادتین ادا کرکے دین مبین اسلام اور مذہب حقۂ جعفری قبول کیا۔

 

ایک شیعہ تاجر نے ایام غدیر کے موقع پر مرحوم آیت اللہ العظمی بروجردی(رح) کی رہائشگاہ میں حاضری دے کر اسلام اور مذہب حقۂ تشیع قبول کیا۔

چین کے ایک سرمایہ کار اور صنعت کار ہانگ جون چن (Hong Jun Chen) المعروف "رچرڈ” ـ جنہوں نے ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں متعدد صنعتیں قائم کی ہیں اور چین میں بھی ان کے کئی کارخانے ہیں ـ نے قم المقدسہ میں مرحوم مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی سید حسین طباطبائی بروجردی (رحمۃاللہ علیہ) کی رہائشگاہ میں حاضر ہوکر شہادتین ادا کرکے دین مبین اسلام اور مذہب حقۂ جعفری قبول کیا اور ولایت امیرالمؤمنین(ع) کے اعلان کے ایام کی مناسبت سے اپنی نام "علی” رکھا۔ More