ولادت باسعات فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام

 

امام محمد تقی علیہ السلام کا اسم گرامی ( محمد ) اور آپ کا مشہور لقب (تقی ) ہے ۔ آپ کی ولادت سن ۱۹۵ ھ مدینہ منورہ میں ہوئی ۔ آپ کے والد گرامی امام رضا علیہ السلام اور آپ کی والدہ محترمہ جناب سبیکہ ہیں( جو رسول اکرم صلی الله علیه و آله کی ہمسر جناب ماریہ قبطیہ کے خاندان سےہیں) حضرت سبیکہ کا شمار اپنے زمانے کی بافضیلت خواتین میں ہوتا ہے۔ امام جواد علیہ السلام ۸ سال کی عمر میں مسند امامت پر تشریف فرما ہوئے اور ۲۵ سال کی مختصر عمر میں شہادت پائی۔ آپ کی زندگی بہت مختصر تھی اس کے باوجود آپ علیہ السلام سے بہت قیمتی حدیثیں منقول ہوئی ہیں۔ ہم اس مختصر تحریر میں آپ علیہ السلام کی بعض خصوصیات کا ذکر کررہے ہیں ۔