16 سال کی عمر میں مسلمان ہوئی

 

نومسلم شیعہ خاتون فاطمہ گراہم کا خطاب

مسز فاطمہ گراھم سنہ 1959 کو برطانیہ مین پیدا ہوئیں اور 16 سال کی عمر میں مسلمان ہوئیں اور دو سال بعد وسیع مطالعہ کرنے کے بعد شیعہ ہوگئیں۔ وہ اپنے نومسلم شیعہ خاوند مسٹر ابراہیم ایلن کے ہمراہ اسکاٹ لینڈ میں سکونت پذیر ہیں اور روایتی و نباتاتی طب کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ اس سال جنوری مین ایرانی طلبہ کے ایک وفد نے اسکاٹ لینڈ میں ان سے ملاقات کی اور انھوں نے طلبہ سے خطاب کیا جس کا متن یہاں قارئین و صارفین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آج میں ایسے دو موضوعات کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں جن پر میں مسلمان ہونے کے لمحے سے یقین کامل اور ایمان راسخ رکھتی تھی اور آج بھی ان پر اتنا ہی یقین کامل اور ایمان راسخ رکھتی ہوں:

  • اسلام اور دین میں سادگی
  • اسلام اور انسان کا قلب و روح

More