شیعہ کب وجود میں آئے؟

 

علی علیہ السلام کے پیروکاروں کو شیعہ کا نام خود رسول اسلام (ص) نے دیا اور انہیں خیر البریہ یعنی بہترین مخلوق کا مصداق قرار دیا جو خود اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہے کہ پیغمبر اکرم (ص) کے بعد حق بجانب کون سا فرقہ ہے اور حقیقی اسلام کے وارث کون لوگ ہیں؟

سوال:

شیعت کی پیدائش کے بارے میں مختلف نظریات پیش کئے جاتے ہیں آپ بتائیے کہ شیعہ کب وجود میں آئے؟

جواب:

اس طرح کا سوال کلامی اور فقہی فرقوں کے بارے میں کیا جاتا ہے مثال کے طور پر یہ پوچھا جاتا ہے کہ فرقہ اشعری کب وجود میں آیا؟ یا فرقہ معتزلہ کب وجود میں آیا؟ یا مثلا فرقہ حنبلی یا شافعی کب وجود میں آیا؟ اس طرح کے سوالوں کے جواب میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ فرقہ اشعری چوتھی صدی ہجری قمری میں ابوالحسن اشعری کے ذریعے وجود میں آیا معتزلہ کی واصل بن عطا نے دوسری صدی ہجری میں بنیاد رکھی۔ اسی طرح فقہی مذاہب کے بارے میں بھی کہا جا سکتا ہے کہ حنفی مذھب ابو حنیفہ کے ذریعے دوسری صدی ہجری میں اور شافعی مذھب محمد بن ادریس شافعی کے ذریعے تیسری صدی ہجری میں وجود میں آیا۔ More