بیلجئیم یونیورسٹی کے استاد ’’ریچارڈ کیلہورڈ‘‘ نے حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں شہادتین کو زبان پر جاری کر کے دین ناب محمدی(ص) کو قبول کر لیا۔

 

اس نو مسلمان شخص نے کہا: حرم امام رضا (ع) بہت حیرت انگیز ہے یہ جگہ دوسری تمام جگہوں سے مختلف ہے میں یہاں پر بہت آرام و سکون کا احساس کر رہا ہوں گویا میں اس مقدس مقام پر فرشتوں کی آوازیں سن رہا ہوں۔

انہوں نے اپنے ایک ایرانی دوست کے ہمراہ حرم رضوی (ع) کے غیر ایرانی زائرین سے متعلقہ دفتر میں حاضر ہو کر دین مبین اسلام کے اصول اور بنیادی عقائد کے سلسلے میں مدیر دفتر سے وضاحت حاصل کرنے کے بعد شہادتین کو زبان پر جاری کیا۔ More