شیخ نور الیقین یونس بدران نے شیعہ مذہب اختیار کر لیا

 

فلسطین کے شہر الخلیل کے گاؤں "البعنہ” میں مسجد کے امام اور مبلغ شیخ نور الیقین یونس بدران نے شیعہ مذہب اختیار کر لیا اور شیعہ مسجد کے پہلے امام جماعت بن گئے۔

شیعہ کے بارہ امام معصوم ہیں اور میں اس مذہب سے واپس نہیں جاؤں گا۔

شیخ بدران نے اپنی تقریر کے دوران کہا: میں نے یہ فیصلہ تین سال پہلے کیا تھا اور "ام الفحم” میں فیکلٹی آف شریعت اینڈ اسلامک سائنسز میں شیعہ مذہب کا مطالعہ اور جائزہ لیا تھا۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: جب دنیا بھر میں ہمارے ساتھی مسلمانوں نے اعلان کیا کہ شیعہ دوسرے مسلمانوں کی طرح ہیں اور ان سے مختلف نہیں ہیں، میں نے محسوس کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں یہ اعلان کروں کہ میں شیعہ ہوں۔

شیخ بدران نے مزید کہا: شیعہ مذہب آسمانی کتاب اور رسول خدا (ص) کی سنت میں پائے جانے والے بنیادی اصولوں میں سے ہے۔

فلسطینی مستبصر نے اشارہ کرتے ہوئے کہا: "جب میں سنی تھا، میں نے شیعہ کا دفاع کیا تھا، اور آج بھی جب میں شیعہ ہوا، تب بھی میں شیعہ کا دفاع کر رہا ہوں، اور ممکن ہے کہ میرا شیعہ ہونا میرے لیے درد سر بن جائے۔.”