ڈاکٹر اسد وحید قاسم

 

ڈاکٹر اسد وحید قاسم فلسطین کے دارالاگوسان نامی گائوں جو دریائے عمان کے مغربی کنارے پرواقع ہے میں پیدا ہوئے ،ہائی سکول پاس کرنے کے بعد وہ ملک عمان چلے گئے جہاں انہوںنے انجینرنگ میں ڈپلوما کی ڈگری حاصل کی اور پھر فلپائن میںپہلے ڈگری اور بعد میں ماسٹرس ان کنسٹرکشن منیجمنٹ( construction management )کی ڈگری حاصل کی۔آخر میں انہوں نے اسلامک پبلک اڈمنسٹریشن ( Ph.D in islamic public administration )میں ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی۔ڈاکٹر صاحب ایک صاحب بصیرت مسلمان تھے جو ایک اہلسنت گھرانے میں پیدا ہوئے اور شیعوں کے خلاف نفرت اور تعصب کے پروپگنڈے سے تنگ آکر بعد تحقیق اپنے کچھ دوستوں سمیت مذہب شیعہ قبول کر لیتے ہیں.

اپنے تحقیقی سفر کتاب “ میں حسینی ہوگیا “ کو بیان کرتے ہیں۔ اس کتاب کا نام انہوں نے” حقیقت مذہب اثناعشریہ” رکھاجو عربی زبان میں چھپ چکی ہے ۔ اسکے علاوہ اس دانشور نے دوسری مشہور زمانہ کتاب ”امامت و خلافت اور اسکے جدید آثار” لکھی اور تیسری کتاب”اسلامی مدیریت پر ایک تحقیق” لکھی جو اصل میں اسکی پی۔ایچ ۔ڈی تھیسیس ہے۔ پہلی کتاب کا فارسی ترجمعہ ایران کے استاد جواد مہری نے بھی کیا ہے۔ انگریزی ترجمہ YASIN T al JIBOURI (یاسین جبعوری )نے کیا ہے۔