انگلینڈ کی ہنرمند خاتون: میں نے ان تمام سختیوں کے باوجود حجاب کو انتخاب کیا اس لیے کہ میں خداوندعالم پر یقین و اعتقاد رکھتی ہوں

حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی شب شہادت ایک انگلینڈ کی ہنرمند خاتون آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے آفس میں حاضر ہوکر  دین اسلام سے مشرف ہوئی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اس پروگرام کی ابتداء میں آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی کے سربراہ نے شہزادی دوعالم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت پر تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: ایام فاطمیہ اور مقدس ترین مکان میں یہ عظیم انتخاب بیشک اہل بیت علیہم السلام کی عنایات خاصہ پر دلالت کرتا ہے ۔

حسن غلامپور نے مزید کہا: اسلام ایسا دین ہے کہ جس کی سب کو ضرورت ہے اور ابھی بہت سے لوگوں نے اس کو درک نہیں کیا ہے اور اس کی تلاش میں ہیں ۔

انہوں نے کہا: دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق جدید کنورڈ ہونے والا مسلمان گویا ابھی تازہ پیدا ہوا ہے کہ جو ہر طرح کے گناہ سے پاک ہے اور آپ اس دین میں گویا ایک بچے کی طرح پاک و پاکیزہ ہیں کہ جو پرودگار عالم کی خاص لطف و عنایات کی حامل  قرارپائی ہیں۔

یہ جدید مسلمان  کہ اسلامی – ایرانی آرٹ سائڈ میں ڈاکٹریٹ کررہی ہے اور شاہنامہ شناسی و خطی نسخوں میں پی ایچ  ڈی میں مشغول ہے، کہتی ہیں: میں نے سالوں سال تحقیق و مطالعہ کے بعد ہر طرح کے تعصب سے پاک ہوکر اسلام کو اصلی اور پاک و کامل دین پایا ہے ۔

اس تازہ مسلمان خاتون نے کہا: الحمدللہ  ہمارے اکثراساتید کی نظر میں اسلام دہشتگردی اور تشدد کا دین نہیں ہے اور ان میں سے بہت سے اسلام کی ثقافت و تعمیرات سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اسلام ایک ایسا دین ہے کہ جو پوری دنیا میں چھایا ہوا ہے اور اپنی تعلیمات و افکار کا اثر پوری دنیا کے لوگوں میں پھیلا رکھا ہے اور چندصدیوں میں ایک عظیم تہذیب و تمدن پوری دنیا میں پیش کیا ہے ۔

انہوں نے اسی طرح مسلمانوں کے خلاف مغربی ممالک کے پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا:  بہت افسوس ہے کہ اکثر یورپی ممالک خواتین کے پردہ کے خلاف  ہیں اور مسلمانوں پر بہت سختی کے ساتھ نظر رکھتے ہیں ۔

اس انگلینڈ کی خاتون نے بیان کیا : میں نے ان تمام سختیوں کے باوجود حجاب کو انتخاب کیا اس لیے کہ میں خداوندعالم پر یقین و اعتقاد رکھتی ہوں۔

انہوں نے مسجد گوہرشاد کو مسلمانوں کے ہنر کا عظیم و باشکوہ منارہ قراردیا اور کہا: اس مسجد میں کاشی کاری ، آئینہ کاری اور خطاطی کا ہنر ، اسلامی ہنر کی ایک تجلی ہے اور ان ہنرمندوں نے اپنے ہنر کو دین اسلام کے نام وقف کردیا ہے۔

انہوں نے کہا: میں نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے متعلق بہت کم مطالعہ کیا ہے لیکن  بہت زيادہ دل چاہتا ہے کہ حضرت کے بارے میں تحقیق کروں۔

Ref.: globe.razavi.ir