پولینڈ کی عیسائی خاتون ’’انا مالگورزاتا‘‘ نے حرم امام رضا علیہ السلام میں ایک پروگرام کے دوران دین مبین اسلام قبول کر لیا۔

 

حرم مطہر میں غیر ایرانی زائرین کے امور سے متعلقہ ادارے میں منعقد ہوئے ایک پروگرام میں پولینڈ کی اس خاتون نے زبان پر شہادتین جاری کر کے شیعہ مذھب قبول کر لیا جس کے بعد ان کے لیے شیعہ مذھب کے اصول و فروع کے بارے میں ابتدائی جانکاری پیش کی گئی۔
اس خاتون نے دین اسلام قبول کرنے کی وجہ کو بیان کرتے ہوئے کہا: میں نے جو دین اسلام کے بارے میں تحقیقات انجام دیں اس کے بعد میرے نزدیک یہ واضح ہو گیا کہ خدا تک پہنچنے کا واحد راستہ دین اسلام کو اپنانا ہے۔
انہوں نے حرم مطھر کی زیارت کے بارے میں کہا: جب میں حرم امام رضا(ع) میں وارد ہوئی تو یہاں کی معنوی فضا نے مجھے اپنی طرف جذب کر لیا۔
مالگورزاتا نے مزید کہا: حرم امام رضا (ع) میں انسان کو سکون کا احساس ہوتا ہے مغربی ممالک کے برخلاف اگر چہ وہاں رنگ برنگی عمارتیں ہیں لیکن ان میں جا کر انسان کو آرام و سکون نہیں ملتا۔
انہوں نے کہا: چرچ میں بھی انسان کو اس چیز کا احساس نہیں ہوتا جو یہاں ہوتا ہے وہاں صرف انسان مجبورا بیٹھتا ہے اور پروگرام کا مشاہدہ کرتا ہے جبکہ یہاں اس فضا میں انسان لذت کا احساس کرتا ہے۔
آستان قدس رضوی میں غیر ایرانی زائرین کے امور سے متعقلہ ادارے نے اس پروگرام کے آخر میں اس خاتنون کو تحائف کے طور پر اسلامی عقائد اور احکامات پر مبنی کتابیں پیش کیں۔