فروری 26 2024
اصول کافی – جلد اوّل
- کتاب کا نام: اصول کافی – جلد اوّل
- مصنف کا نام: محمد بن یعقوب کلینی
- مترجم کا نام: سید ظفر حسن
کتاب کا تعارف:
اصول کافی” تین حصوں پر مشتمل شیعہ کتاب حدیث، "الکافی” کے پہلے حصے کا عنوان ہے. اس حصے میں شیعہ عقائد اور ائمہ(ع) کی زندگی نیز ایک مسلمان فرد کی راہ و روش کے تعین کے سلسلے میں منقولہ احادیث درج کی گئی ہیں اور ان حدیثوں کی تعداد 3785 ہے.
مؤلف نے دوسرے دو حصوں کو فقہی روایات و احادیث اور اخلاق نصائح اور مواعظ کے لئے مختص کردیا ہے.
چونکہ کتب اربعہ میں سے صرف الکافی میں اعتقادی روایات کو نقل کیا گیا ہے، اس کتاب کے اس حصے پر ہمیشہ شیعیان اہل بیت کی توجہ مرکوز رہی ہے اور اسی بنا پر یہ حصہ مستقل طور پر بھی شائع ہوتا رہا ہے. شیعہ علماء نے اصول کافی پر متعدد شرحیں لکھی ہیں اور چونکہ اس کا ترجمہ بھی مد نظر رہا ہے اسی بنا پر اس کے کئی فارسی تراجم بھی شائع ہوئے ہیں.
Mustafa
5 مارچ, 2024 @ 5:16 شام
اسلام علیکم اس ویب سائٹ پر بہت سی اچھی کتابیں ڈاونلوڈ کے لیے موجود ہیں کیا استفادہ عام کے لیے ہیں یا کسی مخصوص گروہ جیسے علماء اور طلباء کے لئے ہیں اگر استفادہ عام کے لیے ہیں تو پھر ہم انھیں ڈاونلوڈ کر کہ مطالعہ کر سکیں گے ۔ اجازت درکار ہو گی ۔ برائے مہربانی جواب ضرور دیجئے گا ۔ جزاک اللّہ ۔
urdu
6 مارچ, 2024 @ 9:47 صبح
السلام علیکم و رحمة الله
مستبصرین عالمی نیٹورک میں خوش آمدید
کتابیں استفادہ عام کے لیے ہیں
آپ کتاب ڈاؤنلوڈ کرکہ مطالعہ اور شیر کر سکتے ہیں.
ڈاؤنلوڈ لینک کتاب کی تصویر کے نیچے هیں.