جون 6 2024
فرزند رسول حضرت امام محمدتقی علیہ السلام کی المناک شہادت کے غم میں آج عالم اسلام سوگوار ہے۔

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا، نوحہ خوانی و سینہ زنی
فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کا غم عالم اسلام بالخصوص عراق، ایران، پاکستان،ہندوستان،لبنان،شام اور بحرین میں منایا جا رہا ہے- اسی مناسبت سے پورے عراق اورایران میں مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ کل رات سے شروع ہوا ہے جو اب بھی جاری ہے – خاص طور پر ایران اور دنیا کے مختلف ممالک اورعلاقوں سے زائرین کی بڑی تعداد کاظمین میں عزاداری کر رہی ہے جبکہ مشہد مقدس میں آپ کے والد بزرگوار حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم المقدسہ میں آپ کی پھوپھی حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کو اس المناک شہادت پر پرسہ پیش کر رہے ہیں- More


دسمبر 31 2025
ولادت با سعادت فرزند رسول، حضرت امام محمد تقی علیہ السلام
امام محمد تقی علیہ السلام کا اسم گرامی ( محمد ) اور آپ کا مشہور لقب (تقی ) ہے ۔ آپ کی ولادت سن ۱۹۵ ھ مدینہ منورہ میں ہوئی ۔ آپ کے والد گرامی امام رضا علیہ السلام اور آپ کی والدہ محترمہ جناب سبیکہ ہیں( جو رسول اکرم صلی الله علیه و آله کی ہمسر جناب ماریہ قبطیہ کے خاندان سےہیں) حضرت سبیکہ کا شمار اپنے زمانے کی بافضیلت خواتین میں ہوتا ہے۔ امام جواد علیہ السلام ۸ سال کی عمر میں مسند امامت پر تشریف فرما ہوئے اور ۲۵ سال کی مختصر عمر میں شہادت پائی۔ آپ کی زندگی بہت مختصر تھی اس کے باوجود آپ علیہ السلام سے بہت قیمتی حدیثیں منقول ہوئی ہیں۔ ہم اس مختصر تحریر میں آپ علیہ السلام کی بعض خصوصیات کا ذکر کررہے ہیں ۔
By urdu • مستبصرین میگزین • 0 • Tags: امام جواد علیه السلام, امام محمد تقی الجواد علیه السلام, امام محمد تقی علیه السلام, ولادت, ولادت امام جواد علیه السلام