چوآن یانک: میں بہت خوش ہوں کہ ایک آسمانی دین کو پیروکار بنا ہوں

 

چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے حرم امام رضا(ع) میں دین اسلام قبول کر لیا

ایک چینی جوان نے شہادتین کو زبان پر جاری کرتے ہوئے دین مبین اسلام اور مذہب تشیع کو اختیار کر لیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے شعبے زائرین غیر ایرانی کے تعاون سے منعقد کی جانے والی تقریب کے دوران ’’چوآن یانک‘‘ نے شہادتین کو زبان پر جاری کرتے ہوئے دین اسلام کو قبول کرلیا۔

اس جوان نے ہمارے نیوز رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: تیانجین شہر میں زندگی کرتا ہوں اور اس چھوٹے سے شہر میں بہت سے مسلمان زندگی کرتے ہیں جس کی وجہ سے میں بچپن سے ہی ان کے ساتھ رابطہ رکھتا رکھتا تھا اور ان کے رسم و رواج سے آشنا تھا۔

اس دین میں پائی جانے والی جاذبیت وجہ سے میں نے دین اسلام کو قبول کیا، انہوں نے کہا: میں امید کرتا ہوں کہ اس دین کی نسبت زیادہ سے زیادہ معرفت حاصل کر سکوں اور اس معرفت کو دوسروں تک منتقل بھی کرسکوں۔

یہ اس جوان نے چین کی یونیورسٹی سے معماری میں تعلیم حاصل کی ہے ، بارگاہ نورانی امام رضا(ع) میں حاضر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتا ہے : میں بہت خوش ہوں کہ ایک آسمانی دین کو پیروکار بنا ہوں اور امیدوار ہوں کہ زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنے سے اس دین کے بارے میں معلومات حاصل کر سکوں۔

مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: کئی بار ایران آیا ہوں اور اسی طرح حرم امام رضا(ع) میں شرفیاب ہوا ہوں ، پہلی بار جب میں حرم امام رضا(ع) میں حاضر ہوا تو حرم میں پائی جانے والی معماری اور فن تعمیر سے بہت متعجب ہوا اور اس معنوی مکان سے بہت زیادہ متأثر ہوا۔

کہا گیا ہے ؛ اس تقریب کے آخر میں آستان قدس رضوی کے شعبے زائرین غیر ایرانی کی جانب سے اسلام قبول کرنے کی سند کے ساتھ مختلف معنوی تحائف اور کچھ کتابیں تحفہ کے طور پر پیش کی گئیں۔

 

Ref.: globe.razavi.ir