امام رضا ع کی جانسوز شہادت پر عالم اسلام سوگوار

 

سَمِعْتُ الرِّضَا(ع) يَقُولُ: «لَا يَجْتَمِعُ الْمَالُ إِلَّا بِخِصَالٍ خَمْسٍ بِبُخْلٍ شَدِيدٍ وَ أَمَلٍ طَوِيلٍ وَ حِرْصٍ غَالِبٍ وَ قَطِيعَةِ الرَّحِمِ وَ إِيثَارِ الدُّنْيَا عَلَى الْآخِرَة»؛(عيون اخبار الرضا(ع): 276)

امام رضا(عليه السّلام) کو یہ ‌‌فرماتے ہوئے سنا: مال اورثروت ایک جگہ پر جمع نہیں ہو سکتا مگر ان پانچ خصلتوں کی وجہ سے:بہت زیادہ بخل،طویل آرزو، بہت زیادہ لالچ، رشتہ داروں سے قطع تعلق اوردنیا کو آخرت پر ترجيح دینا

 

امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کے مختصر حالات زندگی

امام رضا علیہ السلام، اپنے جد امجد رئیس مذہب حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے ایک سال بعد جمعرات یا جمعہ کے روز 11 ذی الحجہ 148 ہجری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ (1)

نام : علىّ، صلوات اللّہ و سلامہ عليہ (2)

كنيت : ابوالحسن الثانى ، ابوعلىّ و… ۔ More