دسمبر 9 2023
پانچ گروہوں کا پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے مناظرہ
۲۵ افراد پر مشتمل اسلام مخالفوں کے پانچ گروہ نے آپس میں یہ طے کیا کہ پیغمبر کے پاس جاکر مناظرہ کریں۔
ان گروہوں کے نام اس طرح تھے: یہودی، عیسائی، مادّی، مانُوی اور بت پرست۔
حضرت امام صادق علیہ السلام نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ان پانچ گروہوں سے مناظرہ کو نقل کرنے کے بعد فرمایا: قسم ہے اس خدا کی کہ جس نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو مبعوث برسالت کیا، کہ ابھی تین دن نہیں گزرے تھے کہ یہ پانچوں گروہ کے تمام ۲۵/ افراد پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوکر مسلمان ہوگئے اور انھوں نے واضح طور پر اعلان کیا:
”مَارَاٴَیْنَا مِثْلَ حُجَّتِکَ یَا مُحَمَّد! نَشْہَدُ اٴَنَّکَ رَسُوْلُ اللهِ“
”اے محمد! ہم نے آپ جیسی مستدل گفتگو نہیں دیکھی ہے، ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ خدا کے بھیجے ہوئے برحق پیغمبر ہیں“۔
یہ واقعہ حضرت امام صادق علیہ السلام سے نقل ہوا لیکن اس کے اصلی راوی حضرت علی علیہ السلام ہیں، اور یہ واقعہ کتاب ”احتجاج طبرسی“، جلد اول صفحہ ۱۶ تا ۲۴ سے نقل ہوا ہے۔
مناظرہ کا واقعہ More
دسمبر 30 2024
حرم امام رضا (ع) میں دو عیسائی جوان لڑکیوں نے اسلام قبول کر لیا
یومِ ولادتِ باسعادت سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے کے موقع پر کینیڈا اور سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی دو عیسائی نوجوان خواتین نے حرم امام رضا علیہ السّلام کے ادارۂ برائے غیر ملکی زائرین کے شعبۂ ادیان و مذاہب میں حاضر ہو کر دین اسلام قبول کر لیا ہے۔ More
By urdu • مستبصرین میگزین • 0 • Tags: دین اسلام, سوئیڈن, شیعه شدگان, عیسائی, کینیڈا, مستبصرین