نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی نے نائیجیریا کے عدالتی فیصلے کے مطابق اپنے علاج معالجے کی خاطر اہلیہ اور خاندان کے دوسرے افراد کے ہمراہ ہندوستان کے لئے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی گذشتہ کئی سالوں سے نائیجیریا کی جیل میں بغیر کسی عدالتی سزا کے زخمی اور ناگفتہ بہ جسمانی حالت میں قید تھے، جبکہ گذشتہ ہفتے کے دوران نائیجیریا کی ایک عدالت نے علاج معالجے کے لئے بیرون ملک سفر کو ان کا حق قرار دیتے ہوئے انہیں نائیجیریا سے باہر جانے کی اجازت دیدی تھی۔
یاد رہے کہ نائجیریا کی حکومت نے 13 دسمبر 2015 میں بقیۃ اللہ امامبارگاہ پر حملہ کرکے شیخ زکزاکی کو زخمی کردیا تھا اور انھیں گرفتار کرکے قید بھی کیا تھا۔ نائیجیریا کی حکومت نے اس حملے میں سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔ نائجیریا کی حکومت کی شیعہ مسلمانوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔
اگست 14 2019
آیت اللہ ابراہیم زکزاکی علاج کے لئے ہندوستان روانہ

By urdu • مستبصرین میگزین • 0