امیر مسلم بن عقیل علیہم السلام

مُسْلِم بن عَقیل بن ابی طالب (شہادت: 60ھ) امام حسینؑ کے چچازاد بھائی اور کوفہ میں آپ کے سفیر تھے۔ مسلم بعض اسلامی فتوحات اور جنگ صفین میں حاضر تھے۔ آپ امام حسینؑ کے سفیر کے عنوان سے کوفہ کے حالات کا جائزہ لینے گوفہ گئے تاکہ اگر کوفہ والے اپنی دعوت میں سچے اور پائبند ہیں تو آپ کوفہ تشریف لے جائیں۔ مسلم نے کوفہ پہنچ کر امام کو کوفہ والوں کی آمادگی کی اطلاع دی۔ لیکن یزید کی طرف سے عبیداللہ بن زیاد کو کوفہ کا گورنر مقرر کرنے کے بعد کوفہ والے عبیداللہ ابن زیاد کے ڈر سے جناب مسلم کو تنھا چھوڑ گئے۔ مسلم گرفتار ہوئے اور عرفہ کے دن سنہ 60 ہجری کو عبیداللہ ابن زیاد کے حکم سے شہادت کے مقام پر فائز ہوئے۔ شیعیان حیدر کرار ہر سال روز عرفہ اور محرم الحرام میں کوفہ میں آپ کی تنہائی اور شہادت کی یاد عزداری کرتے ہیں۔

  • زندگی نامہ

آپ کی تاریخ ولادت معلوم نہیں البتہ آپ کی شہادت 9 ذی الحجہ کو ہوئی۔آپ کے والد عقیل حضرت ابو طالب کے فرزند،قریش کے ماہر نسب شناس  اور فصحائے عرب میں سے تھے ۔

آپ کی والدہ “علیّہ” کے نام سے کنیز تھی جسے عقیل نے شام سے خریدا تھاجبکہ بلاذری نے اس کا نام حلیہ لکھا ہے۔

ابن حبان نے لکھا ہے کہ مسلم بن عقیل ہاشمی تھے ان کی کنیت ابو داؤد تھی جو عبد المطلب کی اولاد میں سے رسول اقدس سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتے تھے نیز آپ نے صحابۂ پیغمبر کو درک کیا تھا ۔

بلاذری نے عقیل کی اولاد میں سے مسلم کو قوی ترین اور شجاع تریں شمار کیا ہے ۔

آپ کا مزار مسجد کوفہ کے ایک جانب ہے ۔

  • اولاد

تاریخی مستندات میں آپ کی اولاد کے متعلق اختلاف نظر پایا جاتا ہے ۔آپ کے چند بیٹوں کا نام شہدائے کربلا میں مذکور ہیں ۔ان میں سے سے عبد اللہ بن مسلم اور محمد بن مسلم قدیمی کتب میں مذکور ہے ۔ جبکہ بعض متاخر ضعیف منابع میں عون، مسلم، عبید اللہ، جعفر اور احمد کا نام ملتا ہے ۔

بعض تاریخی منابع کی تصریح کے مطابق عبد الله بن مسلم کی والدہ کا نام رقیہ بنت علی تھا۔ اس لحاظ سے آپ حضرت علی کے داماد بنتے ہیں ۔بعض دوسری تاریخی کتب میں مسلم، عبد العزیز ،علی اور محمد کا نام بھی آپ کی اولاد میں ملتا ہے ۔ان روایات کے مطابق عبد اللہ اور علی کی والدہ رقیہ اور مسلم بن مسلم کی والدہ بنی عامر بن صعصہ سے تھیں۔

اسی طرح بعض کے مطابق آپ کی بیٹی ام حمیدہ اور حمیدہ کا نام بھی ملتا ہے ۔

بعض روایات میں حضرت مسلم کے دو بچوں کا تذکرہ مذکور ہے کہ جو شہادت امام حسین کے بعد کوفہ میں عبید اللہ بن زیاد کے حکم سے اسیر ہوئے اور زندان سے فرار ہونے کے جرم میں شہید کر دئے گئے.

  • فتوحاتِ افریقہ میں شرکت

حضرت مسلم کی زندگی کے اہم واقعات میں سے ان کا 21 ہجری کی اسلامی فتوحات کی شرکت ہے جو تاریخی کتب میں مذکور ہے۔ حضرت مسلم اپنے چند بیٹوں اور بھائیوں میں سے جعفر اور علی کے ہمراہ “بہنساء” کی جنگ میں شریک تھے ۔

  • جنگ صفین میں شرکت

حضرت مسلم بن عقیل نے جنگ صفین میں لشکر امیر المومنین کے ایک حصے کی علمبرداری کی حیثیت سے حضرت امام حسن، امام حسین اور عبد اللہ بن جعفر کے ہمراہ شرکت کی ۔ نیز حضرت امام حسن ع کی امامت کے دور میں انکے ہمراہ رہے ۔

  • سفیر امام حسینؑ

حضرت مسلم بن عقیل حضرت امام حسین ؑ مدینے سے ہی آپ کے ہمراہ تھے ۔ مکے میں کوفیوں کے خطوط کی کثرت کو دیکھتے ہوئے امام نے عراق کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے حضرت مسلم کو اپنا نمائندہ بنا کر بھیجا ۔اگر وہاں کے حالات کوفیوں کے خطوط کی غمازی کرتے ہوں تو آپ کوفہ کی جانب سفر کریں گے ۔

مستندات کے مطابق قیس بن مسہر صیداوی ، عمارۃ بن عبد سلولی اور عبد الرحمان بن عبد اللہ ارحبی کوفہ کے اس سفر میں آپ کے ہمراہ تھے ۔امام حسین ؑ نے مسلم بن عقیل کو تقوے کی نصیحت کے ساتھ ساتھ حکم دیا گیا تھا کہ وہ اپنے اس سفر کو مخفی رکھیں لوگوں سے ملیں ۔ اگر لوگ ان کے ساتھ دینے پر راضی ہوں تو واپسی امام کو خبر دیں ۔

  • سفر کی تیاری اور مشکلات سفر

حضرت مسلم نے کوفہ جانے کے عادی راستے کا انتخاب نہیں کیا اس سے پتہ چلتا ھے کہ انہوں نے اپنے کوفہ جانے کے سفر کو مخفی رکھا ۔آپ نے راستے کے راہنما دو افراد کو اپنے ہمراہ لیا لیکن راستہ گم ہوجانے کی وجہ سے شدید پیاس کا شکار ہو گئے اور وہ دونوں راہنما شدت پیاس سے ہلاک ہوگئے لیکن حضرت مسلم اپنی جان بچا کر ایک آبادی میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے آپ نے وہاں سے حضرت امام حسین ؑ کو خط کے ذریعے پیش آنے والے حالات سے با خبر کیا اور اسے ایک فال بد کہتے ہوئے امام سے اس سفر کی رخصت طلب کی لیکن امام نے انہیں اپنا سفر جاری رکھنے کا حکم دیا ۔

  • مسلم اور کوفہ

حضرت مسلم جب کوفہ پہنچے تو وہاں مختار بن ابی عبیدہ کے نام سے گھر میں ساکن ہوئے ۔شیعیان اس گھر میں آپ کو ملنے آتے۔ مسلم نے حضرت امام حسین کا خط انہیں پڑھ کر سنایا.

البتہ مسعودی نے کہا ہے مسلم کوفہ میں عوسجہ نامی شخص کے گھر مقیم ہوئے جبکہ ابن جوزی نے ابن عوسجہ کے گھر کا ذکر کیا ہے۔

ابن عساکر کہتا ہے کہ 12000 افراد نے مسلم کے ہاتھ پر حضرت امام حسین کی بیعت کی بعض نے بیعت کرنے والوں کی تعداد 18000 لکھی ہے  دیگر بعض نے 30000 افراد ذکر کی. مسلم کی اس قدر حوصلہ افزائی کو دیکھتے ہوئے یزید کے جاسوسوں نے یزید کو خط میں کوفہ کے حالات لکھے اور کہا کہ حاکم کوفہ نعمان بن بشیر کمزور ہے یا کمزوری کا اظہار کر رہا ہے اگر کوفہ چاہتے ہو تو بصرے کے موجودہ حاکم عبید اللہ کو کوفہ کا حاکم بنا دو پس یزید نے عبید اللہ کو کوفے کا حاکم مقرر کر دیا ۔

عبید اللہ کے کوفہ آنے پر مسلم بن عقیل مختار کے گھر سے نکل کر ہانی بن عروۃ کے گھر منتقل ہوئے جو کوفہ کے ایک بزگ شخصیت مانے جاتے تھے ۔ہر چند مسلم کے شیعیاں کوفہ سے روابط پوشیدہ تھے لیکن عبید اللہ کے ذریعے مسلم کی رہائشگاہ کا پتہ لگا لیا ۔لہذا اس نے ہانی کو اپنے قصر میں طلب کیا اور تقاضا کیا کہ وہ مسلم اس کے حوالے کر دے لیکن ہانی نے ایسا کرنے سے انکار کیا ۔ ہانی کی قصر میں حاضر طلبی کی وجہ سے قبیلۂ مذجج نے قصر کا گھیراؤ کر لیا لیکن عبید اللہ نے قاضی شریح کے ذریعے انہیں دھوکہ دے کر منتشر کر لیا ۔

  • قیام اور شہادت

جب یہ خبر مسلم کو پہنچی تو مسلم بن عقیل 4000 افراد کے ہمراہ یا منصور امت کے نعرہ کے ساتھ قصر کا گھیراؤ کر لیا ۔ عبید اللہ اپنے ساتھ حاضرین سے تقاضا کیا کہ وہ ڈرا دھمکا کر مسلم اور اس کے ساتھیوں کو منتشر کریں ۔

شمر کو عبید اللہ کی طرف سے یہ ذمہ داری سونپی گئی ۔ اس نے مسلم کو ایک فتنہ گر کہا اور کوفیوں کو شام کی طرف سے لشکر کے آنے کی خبر کے ذریعے ڈرایا ۔یہ حیلہ کارگر ثابت ہوا لوگ مسلم کو چھوڑ کر جانے لگے ۔جب شام ہوئی تو مسلم اکیلے رہ گئے یہانتک کہ کوئی گھر سر چھپانے کیلئے بھی نہ تھا ۔طوعہ نام کی ایک خاتون کے گھر کے ساتھ آپ کھڑے تھے، اس خاتون سے آپ نے پانی کا تقاضا کیا ۔اس خاتون نے آپ کو پہچاننے کے بعد اپنے گھر رات رہنے کی پیشکش کی آپ نے اسے قبول کیا۔ لیکن طوعہ کے بیٹے نے اپنے گھر میں مسلم کی موجودگی کی خبر صبح کو عبد الرحمان بن محمد بن اشعث کو دی ۔ابن زیاد نے 70 افراد پر مشتمل ایک گروہ کو محمد بن اشعث کی سربراہی میں مسلم کی گرفتاری کیلئے بھیجا۔

مسلم اور محمد بن اشعث کے سپاہیوں کی جھڑپ کے بعد محمد بن اشعث نے مسلم کو امان دینے کا کہا۔ مسلم نے اس امان پر اطمینان کی بنا پر ہتھیار ڈال دئے ۔لیکن عبید اللہ نے اس امان کی کوئی پرواہ نہیں کی ۔مسلم اور عبید اللہ کے درمیان تلخ کلامی کے بعد عبید اللہ نے مسلم کو قصر کے اوپرلے جا کر سر تن سے جدا کرنے کا حکم دیا۔

حضرت مسلم کی شہادت کے بعد عبید اللہ نے ہانی کے قتل کا حکم دیا اور ان دونوں کے سرتن سے جدا کرنے کے بعد یزید کے پاس روانہ کئے ۔

بعض روایات کی بنا پر مسلم کی عمر وقت شہادت 28 سال تھی یہ درست نہیں ہے کہ چونکہ کربلا میں شہید ہونے والے مسلم کے بعض بیٹوں کی عمر 27 اور 26 سال مذکور ہوئی ہے۔