مستبصرین عالمی نیٹ ورک کا تعارف

 

مستبصرین عالمی نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک مختصر رپورٹ

 

 

 

 

امام ہادی علیہ السلام انسٹیٹیوٹ سے وابستہ مستبصرین عالمی نیٹ ورک  نے ہادی ٹی وی اور دعا ٹی وی کے شانہ بشانہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کے مکتب کی خدمت کے غرض سے اپنی فعالیتوں کا با قاعدہ آغاز سنه 1393 هجری شمسی کے موسم خزاں سے کیا.

یہ ادارہ جو امام ہادی علیہ السلام فاؤنڈیشن کی ایک ذیلی شاخہ علمی، تحقیقی اور ثقافتی نقطہ نظر سے مکتب تشیع کے خدمت  میں مصروف عمل ہے.

اس ادارہ کی سرگرمیوں کا اہم اور بنیادی حصہ مستبصرین سے متعلق تخصص پر مشتمل شعبے سے ہے.

مستبصرین وه لوگ ہے جنہوں نے اپنے وجود اور فکری انحرافات، تاریک ماحول اور غلط عقائد کی فضا سے رہائی دلا کر اپنے دل کو مکتب اہل بیت اطہار کے نور سے منور کرتے اور شیعہ هو گئے هے. جو لوگ اس فکری تکامل سے انہیں اہل اسلام کی اصطلاح میں مستبصرین یا ہدایت پانے والوں کے نام سے یاد کیا جاتا ہے.

اللہ تعالی کی مدد سے مستبصرین عالمی نیٹ ورک پوری دنیا کے لوگوں کے سامنے حقیقی اسلام کے تعارف کے درپے ہیں اور اس سمت میں بغیر کسی تنازع کے معتدل انداز کے ساتھ دشمنوں کے شہبات کا جواب دیتے ہوئے دنیا کے سامنے شیعہ مکتب حقہ کو متعارف کرانے کی صحیح قیام کر رہا ہے.

یہ ادارہ علمی اور ثقافتی لحاظ سے بہت سی ہدایت پانے والے معروف افراد کے ساتھ مکمل طور پر رابطے میں ہیں اور انہیں معنوی اور مادی دونوں خدمات فراہم کرتا ہے اور علمی اور تحقیقی اداروں میں وسیع پیمانے پر مسلسل رابطے میں ہے.

اس ادارے کی اہم سرگرمیوں کو چند امور میں خلاصہ کیا جاسکتا ہے:

  1. شیعہ مکتب فکر اختیار کرنے والے افراد کی تحریر کرده کتابوں اور مقالات کی اشاعت کے ساتھ اس کی کاپیوں کو کتابی شکل دے کر پرنٹ اور الیکٹرانک صورتوں میں دنیا بھر میں پھیلانا.
  2. عربی زبان میں مستبصرین سے متعلق ایک بڑے انسائیکوپیڈیا کا انتظام اور ترتیب ہیں جو پہلی صدی سے لے کر تیرہویں صدی تک مستبصرین  کے حالات زندگی پر محیط ہے. جیسے زرارة، زهیر بن القین، حر بن یزید الریاحی و غیره جو علمی اور تحقیقی اعتبار سے عالم اسلام کے لئے ایک بہت بڑی خدمت کی حیثیت رکھتا ہے.
  3. مستبصرین سے متعلق ہدایت پانے والوں کی گلشن کے نام سے فارسی زبان میں ایک جامع انسائیکوپیڈیا کا اہتمام.
  4. مستبصرین کہ عنوان سے عربی زبان میں مستبصرین کی فہرست وار تألیفات پر اقدام.
  5. اعتقادی اور شبہات پر جوابات پر مبنی کتابات کے علاوہ مستبصرین سے متعلق کتابوں کی جمع آوری کا اہتمام.
  6. گذشتہ ادوار کے مستبصرین کے تألیف کردہ اور مخطوط کتابوں کی نسخوں جمع آوری اور تحقیق کے بعد نشر و اشاعت.
  7. میڈیا کے میدان میں سرگرمیاں، بین الاقوامی سطح پر میڈیا میں کردار ادا کرنے کے لیے مستبصرین کی تربیت، ہادی ٹی وی کے شعبہ فارسی کے تعاون سے فارسی زبان میں ان مشہور مستبصرین کے حوالے سے دستاویز فلمیں بنانا جو تاریخ میں مؤثر کردار کے حامل رهے ہیں جیسے میرزا محمدرضا جدیدالاسلام، میرزا محمد تقی فخرالاسلام، سلطان محمد خدابنده، علی قلی جدید الاسلام و غیره. مستبصرین کے تقاریر اور ویدئوز کو فارسی اور عربی میں بطور مستقل یا به ہادی ٹی وی شعبه فارسی اور دعا ٹی وی کے تعاون سے مستبصرین عالمی نیٹ ورک کی ویب سائٹ پر ریلیز کرنے کے ساتھ اسلامی ممالک میں سی ڈیز کی شکل میں مستورات ثقافتی مصنوعات کی نشر و اشاعت.
  8. ویب سائٹ کے قیام کے بعد سوشل میڈیا اور سائبر اسپیس میں وسیع طور پر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم افراد کے لئے سوشل نیٹ ورک پر زیادہ سے زیادہ خالص اسلامی تعلیمات اور تشیع کے فروع اور استبصار کو پروان چڑھانے کے غرض سے باقاعدہ طور پر پروگرام کا انعقاد.

 

مستبصرین عالمی نیٹ ورک  کے ویب سائٹ پر موجود عناوین کچھ اس طرح ہے:

مستبصرین اشاعت سنٹر، مستبصرین میگزین، مستبصرین میڈیا، مستبصرین کی سوانح حیات، مستبصرین کے مضامین، مستبصرین کی تصنیفات، مستبصرین کے مناظرات، عقائد لائبریری، استبصار کی داستانیں، مستبصرین انسائیکلوپیڈیا، مستبصرین انسائیکلوپیڈیا، مستبصرین انسائیکلوپیڈیا.

 

مستبصرین عالمی نیٹ ورک کی وب سائٹ کا ایڈرس:

www.al-mostabserin.com

ای میل اڈریس:

almostabsrin@yahoo.com

سائبراسپیس اور سوشل میدیا میں رابطہ:

00989198517309

مستبصرین عالمی نیٹ ورک  کی رابطہ نمبر:

00982536629978

فیس بوک اڈریس:

almostabserin

ٹیلیگرام چینل اڈریس:

Al_mostabsein

انسٹاگرام اور ٹویٹر ایڈریس:

Mostabserin