امام صادق علیہ السلام کی شہادت کے روز ایران کے شہر بوشہر میں سوڈان کے رہنے والے ایک عیسائی جوان نے شیعہ مذہب قبول کر لیا۔

 

ایران کے شہر بوشہر میں امام صادق علیہ السلام کی شہادت کے دن منعقدہ مجلس میں ایک عیسائی جوان نے شرکت کر کے مذہب حق قبول کر لیا اور مکتب امام جعفر صادق(ع) کے پیروکاروں میں شامل ہو گیے۔سوڈان کے رہنے والے اس عیسائی جوان نے شہر بوشہر میں نمائندہ رہبرمعظم، میں ہونے والی مرکزی مجلس عزا میں حاضر ہو کر ان کے حضور میں شہادت کو زبان پر جاری کیا اور مذہب تشیع میں داخل ہو کر اپنا نام عبد اللہ علی منتخب کیا۔