جنوبی امریکہ کے ۳۸ عیسائی شیراز میں حرم حضرت شاھچراغ(ع) میں دین اسلام سے مشرف ہو کر شیعہ ہو گئے ہیں۔

 

شیراز کے حرم مطھر ’’ احمدی و محمدی(ع)‘‘ کے متولی کے دفتر میں آج ۳۸ عیسائیوں نے حاضر ہو کر کلمہ شہادین زبان پر جاری کر دیا۔

متولی حرم مطھر نے تازہ مسلمان ہوئے ان افراد سے کہا: مجھے یقین ہے کہ آپ دلی طور پر دین اسلام پر ایمان لائے ہیں اس لیے کہ دلی اور باطنی ایمان ہے جو ثابت کرتا ہے کہ انسان مذہبی عقائد کا ماننے والا ہے۔
ان افراد نے اپنے شیعہ ہونے کے بارے میں کہا: ہم گزشتہ چند سالوں سے دین اسلام کے بارے میں تحقیق اور ریسرچ کر رہے تھے ہم نے اسلام کو مکمل دین پایا ہے اس لیے ہم نے اسے انتخاب کیا ہے۔