فاطمہ امیلیا چایکا: میں حقیقت میں ہر چیز کو اسلام مخصوصا شیعیت کے اندر دیکھ سکتی ہوں۔

 

جرمنی کی رہنے والے عورت امیلیا چایکا نے اپنی زبان پر کلمہ شہادتین جاری کرتے ہوئے دین اسلام قبول کر لیا اور مسلمان ہونے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھا۔

جرمنی کی ایک عیسائی خاتون ایران کے شہر رودسر میں اس شہر کے امام جمعہ کے پاس حاضر ہو کر دین مبین اسلام سے مشرف ہوگئی۔

فاطمہ امیلیا چایکا نے اپنے شیعہ ہونے پر فخر کرتے ہوئے کہا: میں نے عیسائیت کے اندر خدا کو ویسا نہیں پایا جیسا اسلام کے اندر پایا ہے خدا جوئی کے مسئلے نے مجھے اسلام کی طرف راغب کیا ہے۔

انہوں نے کہا: میں حقیقت میں ہر چیز کو اسلام مخصوصا شیعیت کے اندر دیکھ سکتی ہوں۔

امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دین اسلام معرفت، انسانیت، محبت اور مہربانی کا دین ہے کہا: یہی چیز اس بات کا باعث بنی ہے یہ خاتون دین عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام کی طرف آ جائے اور مذہب تشیع کو قبول کرے۔