ہم یہ دعویٰ کیوں کرتے ہیں کہ تمام ادیان کی نسبت دین اسلام کامل دین ہے؟

 

 

  • زمرہ جات:          موحدین کے مابین اتحاد

 

سوال: ہم یہ دعویٰ کیوں کرتے ہیں کہ تمام ادیان کی نسبت دین اسلام کامل دین ہے؟

جواب : دین یعنی انسان کیلئے الٰہی پیغام اور تمام الٰہی پیغامات کامل ہیں؛ کمال کی نظر میں جو چیز ان پیغامات کی تبدیلی اور تغییر کا باعث بنتی ہے وہ انسانی معاشروں کی ظرفیت ہے۔

 

توضیح:

جتنی انسانی کی زندگی اور تجربیات اور اُس کے نتیجے میں انسان کی عقلی قدرت میں جتنا اضافہ ہوگا، اُس میں کامل پیغام لینے اتنی ہی صلاحیت پیدا ہوگی۔ راز بھی یہی ہے کہ ادیان الٰہی جتنی ترقی کی ہے اتنا ہی کامل تر ہوئے ہیں کیونکہ خدا کا پیغام لینے والے زیادہ پائے گئے ہیں۔

اس بنیاد پر دین خاتم – یعنی دین  اسلام جو خدا کا آخری دین ہے – کو گذشتہ ادیان سے کامل تر ہونا چاہیے۔

شاید آپ یہ سوال کریں کہ آپ کو کیسے پتہ کہ دین اسلام کے بعد کوئی دوسرا دین نہیں آئے گا؟

عرض کیا جائے گا کہ خدا کے آخری دین اور وحی نے صراحت کے ساتھ پیغمبر اکرم ﷺ کو خاتم الانبیاء کہا ہے۔

 

خداوند متعال سورہ احزاب کی ۴۰ ویں آیت میں فرماتا ہے:

مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا

یعنی محمد () تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں ہاں وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیّین ہیں اور اللہ ہر چیز کا خوب جاننے والا ہے۔