مستبصرین کی سوانح حیات: عبد الباقی الجزاٸری

 


عبد الباقی الجزاٸری 1376 ہجری قمری (1957 عیسوی) میں الجزائر کے شہر برج بوعريريج میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے اپنی تعلیم پیرس یونیورسٹی سے مکمل کی اور اس یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے 1407 ہجری (1987 عیسوی) میں شام میں شیعہ اسلام قبول کیا اور وہاں چند سال قیام کیا، پھر ایران تشریف لے گئے جہاں وہ اب تک مقیم ہیں۔

عبد الباقی الجزاٸری کی شیعہ عقائد کی کتابوں کی تدوین اور اشاعت میں خاص اہمیت ہے، اور اسی حوالے سے ایران میں ان کی کوششیں جاری ہیں۔

گزشتہ چند برسوں میں ان کی دیگر سرگرمیاں الکوثر اور الدعاء جیسے نیٹ ورک چینلز پر دیکھی جا سکتی ہیں جہاں انہوں نے متعدد پروگراموں میں حصہ لیا اور شیعہ عقائد و مبادی کا دفاع کیا۔