ٹوکیو میں طالب علم kenichi Tani میں اسلام قبول کر لیا اوراپنا نام ہادی منتخب کیا۔

 

جاپان کے طالب علم kenichi Tani نے ٹوکیو میں ایران کلچر ہاوس میں لیلۃ الرغائب اور امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت کی شب منعقد ہونے والے پروگرام میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔

جاپان کے طالب علم  kenichi Tani جو ایرانی کلچر کے موضوع پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں نے ٹوکیو میں ایران کلچر ہاوس میں لیلۃ الرغائب اور امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت کی شب منعقد ہونے والے پروگرام میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا اور امام ہادی علیہ السلام کی شب ولادت کی مناسبت سے اپنا نام ہادی منتخب کیا۔

تازہ مسلمان شدہ جاپانی طالب علم نے اپنے شیعہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا: جب میں بی اے میں زیر تعلیم تھا تو میں وسطیٰ ایشیا کے لوگوں کے کلچر سے متاثر ہوا میں نے ایم اے میں سوشیالوجی میں ایران کے لوگوں کے کلچر کو اپنا سبجکٹ انتخاب کیا اور اسی میں پی ایچ ڈی کر رہا ہوں۔ میں نے اس غرض سے شام، لبنان، مصر اور ایران کا سفر کیا۔ میں اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے اندر مسلمان اسٹوڈنٹس سے ملا۔ اوراب دو سال سے تہران یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہوں۔ میں نے اسلام کے بارے میں تحقیق اور مطالعہ کیا اور میں نے یہ پایا کہ اسلام بہترین دین ہے اس کے بعد میں نے مسلمان ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ آج اس پروگرام میں، میں دین اسلام کا انتخاب کر کے بہت خوش ہوا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ راہ اسلام پر گامزن رہوں گا اور اچھا مسلمان بنوں گا۔