فرزند رسول حضرت امام محمدتقی علیہ السلام کی المناک شہادت کے غم میں آج عالم اسلام سوگوار ہے۔

 

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا، نوحہ خوانی و سینہ زنی

فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی  شہادت کا غم عالم اسلام بالخصوص عراق، ایران، پاکستان،ہندوستان،لبنان،شام اور بحرین میں منایا جا رہا ہے- اسی مناسبت سے پورے عراق اورایران میں مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ کل رات سے شروع ہوا ہے جو اب بھی جاری ہے – خاص طور پر ایران اور دنیا کے مختلف  ممالک اورعلاقوں سے زائرین کی بڑی تعداد کاظمین میں عزاداری کر رہی ہے جبکہ مشہد مقدس میں آپ کے والد بزرگوار حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم المقدسہ میں آپ کی پھوپھی حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کو اس المناک شہادت پر پرسہ پیش کر رہے ہیں- More