ہالینڈ کے عیسائی باشندے نے شیعہ مذہب قبول کر لیا

 

ہالنڈ کے ایک عیسائی باشندے نے ایران کے صوبہ خوزستان میں آکر رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے کے دفتر میں شیعہ مذہب قبول کر لیا۔

‘‘ولیم وان فخت‘‘ نامی شخص جو پہلے عیسائی مذہب کا ماننے والا تھا خوزستان میں   حاضر ہوا اور شیعہ مذہب قبول کرنے کے بعد اس نے اپنا نام ’’رضا‘‘ انتخاب کیا۔

ہالنڈ کے رہنے والے اس شخص نے اس ملک میں مقیم ایرانیوں سے دین اسلام کے بارے میں آشنائی حاصل کی اور اسلام کے اندر پائی جانے والی مہربانی، پیار و محبت اور آپسی ہمدردی سے متاثر ہو کر ایران کا سفر کیا اور مسلمانوں کو قریب سے دیکھ کر دین اسلام قبول کرنے پر تیار ہو گئے۔

حجۃ الاسلام نے اس بارے میں بتایا: جناب ولیم وان فخت نے دین اسلام سے مکمل آگاہی حاصل کرنے کے بعد اس دین کو اپنی زندگی کے لیے انتخاب کیا ہے انہوں نےاپنی زبان پر شہادتین جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ائمہ اطہار (ع) کی ولایت کا اقراربھی کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر چہ تکفیری ٹولے دنیا میں اسلام کا اصلی چہرہ بگاڑنے اور لوگوں کو اسلام سے متنفر کرنے کی کوشش میں جھٹے ہوئے ہیں لیکن پھر بھی بہت سارے ایسے افراد ہیں جو ان حوادث کو دیکھ کر اسلام کے بارے میں تحقیق کرتے ہیں اور حقیقت کو پا لیتے ہیں۔ وہ یہ جان لیتے ہیں کہ اسلام اللہ کا دین ہے اور ان تمام جرائم کا مخالف اور ان سے مبرہ ہے۔

خوزستان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے رہبر انقلاب کے یورپین جوانوں کے نام لکھے گئے خط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خط میں مغربی جوانوں سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام کو ان کے حقیقی منابع کے ذریعے پہچانیں۔ یقینا یہ ایک ایسی تحریک ہے جو دھیرے دھیرے اس سماج میں وجود میں آئی گی۔

قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کے آخر میں حجۃ الاسلام  نے قرآن مجید کا انگلش میں ترجمہ شدہ ایک نسخہ ہالنڈ کے اس تازہ مسلمان ہوئے آدمی کو ہدیہ دیا۔