"الی سیو اسکالزو” نے شیعہ مذہب قبول کر کے اپنا نام مھدی منتخب کیا

 

اٹلی کے جوان’’ الی سیو اسکالزو‘‘ نے اللہ کی توحید، حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی رسالت اور حضرت علی مرتضی(ع) کی ولایت کی گواہی دیتے ہوئے شیعہ مذھب قبول کر لیا-

عیسائی مذھب چھوڑ پر مسلمان ہوئے اطالوی جوان نے بھی اپنے مسلمان ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ایک ایرانی مسلمان لڑکی سے شادی اور اس کے بعد دین اسلام کے بارے میں تحقیق اس بات کا باعث بنی کہ میں اس دین کا انتخاب کروں میں نے مکمل آشنائی سے دین اسلام کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایران کے مقدس مقامات کو دیکھ کر انتہائی متاثر ہوا ہوں۔اس اطالوی جوان نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام مھدی انتخاب کیا اور کہا کہ میں اس کے بعد امامزادہ شاہچراغ (ع) کی زیارت کے لیے جاوں گا۔