اسٹریلیا کے ایک عیسائی ڈاکٹر اسکاٹ رابرٹ تھامسن نے دین اسلام قبول کر لیا۔

 

ڈاکٹر تھامسن نے مسلمان ہونے کے بعد اپنا نام ’’محمد‘‘ انتخاب کیا۔

 

تھامسن نے اپنے اسلام قبول کرنے کے بارے میں کہا: مجھے اسلام کی طرف ترغیب دلانے والی میری اہلیہ محترمہ ہیں جو ایرانی ہیں اور اسلام کے بارے میں بہت اچھی معلومات رکھتی ہیں اور اس کے علاوہ اسٹریلیا میں میرے کچھ مسلمان دوست بھی ہیں جنہوں نے مجھے اسلام کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور اس بات کا باعث بنے کہ میں اسلام کے بارے میں تحقیق کروں اور اب مجھے اسلام کے بارے میں کافی معلومات حاصل ہو گئی ہیں اور میں اسلام قبول کرنا چاہتا ہوں۔

تھامسن کی اہلیہ فلپائن کی تعلیم یافتہ اور ڈینٹیسٹ ہیں۔

پرند کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین خدیری نے کہا: اسلام کے اندر اسی حد تک جناب عیسی(ع) کا احترام کیا جاتا ہے جس حد تک عیسائی قائل ہیں۔ جتنا عیسائی جناب عیسی(ع) کو دوست رکھتے ہیں مسلمان بھی اتنا ہی رکھتے ہیں۔ ہمارے یہاں روایت میں نقل ہوا ہے کہ جب امام زمانہ(عج) ظہور کریں گے تو حضرت عیسی(ع) بھی آسمان سے زمین پر آئیں گے۔ لیکن اللہ کا آخری دین دین اسلام ہے۔