ایوان میشنکو :عشق امام حسین (ع) نے مجھے شیعہ کر دیا

 

’’ایوان میشنکو‘‘عیسائی جوان نے شہادتین زبان پر جاری کی اور مذہب تشیع قبول کیا۔

ایران کے شہر گرگان میں مقیم ایک عیسائی جوان، امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر میں حاضر ہو کر دین مبین اسلام سے مشرف ہوا۔’’ایوان میشنکو‘‘ نے اسلام اور شیعہ مذہب قبول کرنے کی وجہ قرآن کریم کی تاثیر اور امام حسین علیہ السلام کا عشق قرار دیتے ہوئے کہا: دین اسلام کا مطالعہ اور اس کے عینی حقائق کا مشاہدہ کرنے کے بعد اسلام کو میں نے دین کامل پایا ہے اور دل کی گہرائیوں سے اسے اپنی ہدایت کے لیے انتخاب کیا ہے۔