زمبابوے کے عیسائی شہری نے شیعہ مذہب قبول کر لیا

 

زمبابوے کے عیسائی شہری نے میلبورن کے امام جمعہ کے پاس شیعہ مذہب قبول کر لیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افریقی ملک زمبابوے سے تعلق رکھنے والے اور آسٹریلیا میں مقیم ایک عیسائی شہری نے، 12 جولائی 2021 کو میلبورن کے امام جمعہ علامہ اشفاق وحیدی کے پاس کلمہ شہادتین جاری کر کے اسلام قبول کر لیا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: رسول خدا اور ان کے اہل بیت(ع) سے اس عیسائی شخص کی محبت نے اسے مسلمان ہونے پر مجبور کیا۔ انہوں نے ماہ ذی الحجہ کے آغاز پر اور حضرت علی اور فاطمہ زہرا (ع) کے یوم عقد کے موقع پر دین مبین اسلام قبول کیا۔

آسٹریلیا میں مقیم زمبابوے کے رہنے والے اس عیسائی شہری نے میلبورن کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی کے پاس حاضر ہو کر کلمہ شہادتین زبان پر جاری کیا اور رسمی طور پر شیعہ مذہب قبول کر لیا۔

علامہ واحیدی نے مسلمان ہونے کے بعد اس نوجوان کو ایک جلد قرآن کریم بطور تحفہ پیش کیا۔