میں شیعہ کیوں ہوا؟ (پارٹ8)

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

فیس بک پر میری پوسٹس اور کمنٹ پڑھ کر ایک بہن کہتی ہیں۔ انہی کے الفاظ انہی کے زبانی سناتا ہوں ” آپ سے کچھ کہنا چاہتی ہوں اگر اس پر عمل کرو تو۔ جتنا آپ کو پڑھ چکی ہوں آپ کو ممبر رسول ؐ پر دیکھنا چاہتی ہوں، جتنا علم آپ کو عطا کردیا گیا ہے آپ پر قرض ہے اسے مخلوق میں بانٹ دو۔ برادر میری خواہش کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا پھر اس پر عمل کرنا۔ آپ کو سیدہ پاک ؑ کی جانب سے ایک نعمت یا انعام کہہ لیں عطا ہوگی، شرط ممبر پر انکی وکالت کا حق ۔ آپ بہت سمجھ دار ہو تاحیات برادر کے لیے دعا گو رہوں گی۔ والسلام۔ بہت جلد کاش بتا سکتی جو آپ کے بارے میں جانتی ہوں ، آپ منتخب ہو ان کے وکالت کے لیے بس زرا سی ہمت ۔ اپنے بچوں کی فکر کرنا چھوڑ دو ان پر معصومین ؑ کا سایہ ہے۔ بس میں آپ کو شہادت کی خبر دیتی ہوں۔ آپ کے پاس پورا ایک سال ہے اگلے سال آپ پہلی مجلس ولایت علی ؑ پر پڑھو گے۔ ساتھ ساتھ بتاتی جاوں گی اگر زندہ رہی تو۔۔۔۔۔ حجاب علوی۔ 5 جنوری 2016 یہ تھا وہ میسج جس نے میری روح کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تھا میری روح کانپ اٹھی کہ ایک سید زادی جسے میں جانتا تک نہیں وہ میرے بارے میں ایسا کہہ رہی ہے۔ بس وہاں سے میرا ایک سفر جاری ہوگیا مجھے یقین ہے کہ مجھے شہادت نصیب ہوگی اسی لیے تو کربلا سے کفن بھی آگیا ہے۔ وہ دن تھا اور یہ دن ہے میں ہر روز پوسٹ کرتا ہوں اور آپ میرا کوئی موضوع بھی پڑھ کر دیکھ لیں کہ میں ایک ہی بات دوبار بہت کم کرتا ہوں ہر روز ایک نئے انداز سے پوسٹ کرنامشکل ضرور تھا مگر ناممکن نہیں تھااور یہ بھی ہے کہ مجھے نہیں پتہ ہوتا کہ آج کیا لکھنا ہے بس شروع کرتا ہوں اور مولا الفاظ عطا کرتے جاتے ہیں بس ایسی تال مل جاتی ہے مولا ؑ سے کہ کبھی تسلسل ٹوٹتا نہیں اور جب لکھتا ہوں تو بخدا دل نہیں کرتا کہ ہاتھوں کو روک دوں مگر فکر بھی ہوتی ہے کہ کہیں پوسٹ لمبی نہ ہوجائے۔ ایک اور مومن کا میسج آپ کو سناتا ہوں ۔ وہ کہتے ہیں ” ملنگ جی فیس بک پر مجھے بس آپ جیسا عقیدے والا کوئی نہیں ملا۔ مجھے فخر ہے آپ نے مجھے دوستی کے لائق سمجھا۔ مولا عزتاں دیوے۔ (عبد علی8 جولائی )2015 ایک اور بھائی نے مجھے کال کی بتایا: ” سر میں خدا کی قسم آپ جیسے عقیدے والا نہیں دیکھا آپ کی ساری پوسٹس بہت اعلیٰ ہوتی ہے۔ اور میں آپ کو بتاتا ہوں کہ میں نے علم کے حصول کے لیے بہت سارے علماء جن میں ڈاکٹر ضمیر اختر نقوی بھی ہیں سنا ہے مگر جس طرح آپ سمجھاتے ہیں اس طرح کوئی نہیں سمجھاتا۔( آصف علی گل ، ھنگو 8 جولائی 2015) ہم آپ کی علمی قابلیت کی اعلیٰ داد دیتے ہیں بھائی شکریہ درخواست قبول کرنے کا۔ ( زوراب حیدر نقوی 10 اکتوبر 2015) ” مومنین کےلیے اور خاص طور پر پے آپ جیسے بامعرفت مومن کے لیے جو کچھ میرے دل میں ہے کم از کم مجھے وہ بیان کرنے کا الفاظ نہیں ملتے۔ جو کام آپ کررہے ہیں اس کے عوضانے میں یہی دعا ہے میرے پاس کہ مادر حسین ؑ راضی ہوں آپ سے۔ ( علی کاشف ) ” مولا آپ کو اجر دیں اور ہمیشہ خوش رہیں۔ آپ نے اپنی پوسٹس سے ولایت علی ؑ کا مطلب سمجھایا اور قرآن کی آیتوں کو کھول کھول کر بیان کیاجو کہ بہت ہی بڑا احسان ہے۔ خاص طور پر رمضان میں جو آپ نے لکھا اور معرفت اہل بیت ؑ میں اضافہ کیااس کا اجر آپ کو محمدوآل محمد ﷺ عطا کریں ۔ آپ نے واقعی اپنے نام کے مطابق مولا عباس کے در کا فقیر ہونے کا حق ادا کیا۔ آپ نے جو لعنت قرآں کی روشنی میں پوسٹس کیں وہ سب سے بہترین تھیں بیشک ایک ایک لفظ ہی بہترین ہوتا ہے لیکن آپ نے لعنت کے بارے میں اس طرح لکھا کہ اس سے پہلے نہ کبھی سنا تھا اور نہ کبھی پڑھا تھا۔ اور بھی بہت سے ٹاپک جس پر آپ نے لکھا بے مثال ہیں۔ ماشاءاللہ مولا آپ کو کامیابی عطا فرمائیں آمین۔ ( طیبہ زینب ) فیس بک پر جہاں مومن بھائیوں کے دل میں اتنی جگہ بنی وہاں مومن بہنوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار بہت ہی بہترین انداز میں کیا جن میں زیادہ تر تعداد سید زادیوں کی ہے۔ جن میں کچھ مجھے بیٹا اور بہت زیادہ بھائی کہتی ہیں۔وہ آج بھی میری پوسٹ کا انتطارکرتی ہیں۔ میں واقعی اس معاملے میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ جتنا پیار مجھے یہاں فیس بک پر آکر ملا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔