آرمینیا کی ایک تازہ مسلمان خاتوں نے مذہب شیعہ کو اسلام کی حقیقی تعلیمات کا مظہر قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ آرمینیا کے تمام عیسائيوں کو مذہب شیعہ سے آشنا بنانے کی تمنا رکھتی ہیں۔

 

آرمینیا کی ایک تازہ مسلمان خاتوں رنا آسریان نے مذہب شیعہ کو اسلام کی حقیقی تعلیمات کا مظہر قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ آرمینیا کے تمام عیسائيوں کو مذہب شیعہ سے آشنا بنانے کی تمنا رکھتی ہیں۔

رنا آسریان کا کہنا ہے کہ وہ آرمینیا میں پیدا ہوئی ہیں اور آرمینیا کے آداب و رسوم کے مطابق ہر شخص کو اپنا دین و مذہب خود انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔ اس نے کہا کہ میں شادی سے قبل اسلام کو صرف ایک دین کے عنوان سے جانتی تھی اور دین اسلام کی تعلیمات کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا۔

اس نے کہا کہ میں نے آرمینیا میں مقیم آذربائیجان کے ایک ایرانی شہری کے ساتھ شادی کی انھوں نے میرا رشتہ مانگا اور ہنسی مذاق میں مجھے اسلام قبول کرنے کی دعوت دی ۔ میں نےانہی ایام میں اسلامی تعلیمات اور مذہب شیعہ کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کرنا شروع کردیا اور مذہب شیعہ کے بارے میں تحقیقات کے بعد میں نے مذہب شیعہ کو رسمی دین کے طور پر قبول کرنے کا اعلان کردیا۔آسریان نے کہا کہ میں مسلمان ہونے کے کچھ مہینوں کےبعد اپنے سسر کے ہمراہ مشہد مقدس آئی اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں دوبارہ کلمہ شہادتین پڑھا ۔ جس وقت پہلی مرتبہ میری نگاہ حضرت (ع) کے گنبد پر پڑی تو میرے دل پر ایک عجیب سی کیفیت طاری ہوگئی اور اس وقت میں نے اپنے شیعہ مسلمان ہونے پر فخر کیا ۔رنا آسریان کا کہنا ہے کہ وہ آرمینیا کے تمام عیسائيوں کو مذہب شیعہ کے بارے میں آشنا کرنے کی تمنا رکھتی ہیں کیونکہ مذہب شیعہ ہی اسلامی تعلیمات کا حقیقی آئینہ دار ہے ۔واضح رہے کہ رنا آسریان نے گذشتہ سال حرم رضوی میں کلمہ شہادتین پڑھ کر اسلام قبول کیا اور اپنا نام رعنا انتخاب کیا۔