پانچ غیر مسلم سویڈین کے شہریوں نے دین اسلام قبول کر لیا

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر مشہد میں واقع حضرت امام رضا(ع) کے مزار مقدس پر پانچ غیر مسلم سویڈین کے شہریوں نے دین اسلام قبول کر لیا.

دين اسلام كے بنيادي اصولوں سے واقفيت كے بعد اللہ تعالي كي وحدانيت اور حضرت محمد(ص) كي نبوت اور حضرت امام علي عليہ السلام كي ولايت پر ايمان لانے كے بعد سويڈين سے تعلق ركھنے والے پانچ عيسائيوں نے دين اسلام كو قبول كر ليا اور مسلمان بن گئے.

امام رضا(ع) كے روزہ مقدس پر غير ملكي زائرين كي امور كے ڈائريكٹر جواد هاشمي نژاد نے كہا كہ ايران كے دورے پر آنے والے سويڈين كے پانچ شہريوں نے جن ميں چار خواتين اور ايك مرد شامل ہے انہوں نے اسلام سے متعلق طويل مطالعے اور ريسرچ كے بعد دين اسلام كو اپنے حقيقي مذہب كے طور پر تسليم كيا.

انہوں نے كہا كہ گزشتہ ايراني سال ميں 10 يورپي اور امريكي شہريوں سميت كئي غير ملكي زائرين نے مشہد ميں حضرت امام رضا(ع) كے مزار مقدس پر دين اسلام كو قبول كيا.

Ref.: abna24.com