الغدير في الكتاب والسنة والأدب

 

 

  • کتاب کا نام:            الغدير في الكتاب والسنة والأدب
  • مصنف کا نام:         علامه عبدالحسین الامینی
  • مترجم کا نام:         مولانا سیّد علی اختر رضوی
  • زبان:                       اردو
  • زمرہ جات:              عقائد لائبریری

 

آپ کی سب سے مشہور تصنیف “الغدیر فی الکتاب والسنۃ والأدب” ہے جس میں آپ نے پیغمبر اکرمؐ کے بعد بلا فاصلہ امام علیؑ کی امامت و خلافت کو واقعہ غدیر اور حدیث غدیر کی روشنی میں ثابت کیا ہے۔

آپ نے اپنی بابرکت عمر کے 40 سال اس کتاب کی تدوین میں صرف کئے اور آخر کار گیارہ جلدوں پر مشتمل یہ گرانبہا کتاب تصنیف کی۔ اس کتاب کی تصنیف کے سلسلے میں آپ نے واقعہ غدیر سے متعلق منابع کی جانچ پڑتال کیلئے عراق، ایران، ہندوستان، سوریہ اور ترکی کی لائبریریوں سے استفادہ کیا۔ سید جعفر شہیدی کے بقول جنہوں نے خود علامہ امینی سے سنا ہے کہ آپ اس کتاب کی تصنیف کی خاطر دس ہزار کتابوں کو اول سے آخر تک مطالعہ کیا ہے۔

کتاب الغدیر کی پہلی سے نویں جد تک سنہ 1364ھ کو نجف اشرف میں منظر عام پر آگئی۔ جبکہ اس کی مکمل گیارہ جلدیں سنہ 1372ھ کو تہران میں شایع ہوئی ہیں۔اس کتاب کی 20 جلدیں ہیں کہ اب تک صرف اس کی گیارہ جلدیں منظر عام پر آگئی ہیں۔

:Download

الغدیر جلد10و11 ، الغدیر جلد7و8و9 ، الغدیر جلد6 ، الغدیر جلد4و5 ، الغدیر جلد2و3 ، الغدیر جلد 1 :PDF