میکائیل آریگاڈا گونسالس: میں نے مکمل نظام حیات کی تلاش کے لئے تمام ادیان الہی کا مطالعہ کیا اور اسلام کو کامل ترین دین پایا ہے۔

 

حرم شاہچراغ میں پرتگالی جوان نے شیعہ مذہب قبول کر لیا.

ایران کے شہر شیراز میں واقع حرم حضرت احمد بن موسی کاظم شاہچراغ (ع) میں ۲۹ سالہ ایک پرتگالی جوان نے کلمہ شہادتین زبان پر جاری کر کے دین اسلام قبول کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق میکائیل آریگاڈا گونسالس پرتگالی جوان نے حرم شاہچراغ میں حاضر ہو کر کلمہ شہادتین پڑھ کر شیعہ مذہب اختیار کر لیا۔
آیت اللہ نے اس موقع پر تازہ مسلمان ہوئے جوان کو اپنا دینی بھائی قرار دیتے ہوئے کہا: اس جوان نے دین اسلام میں داخل ہو کر دنیا و آخرت میں سربلندی اور سرفرازی حاصل کی ہے اور اسلام کی حقیقی معرفت حاصل کر کے اپنے لئے صراط مستقیم اور راہ نجات ڈھونڈ لی ہے۔
اس تازہ مسلمان ہوئے پرتگالی جوان نے اسلام قبول کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا اور کہا: میں نے مکمل نظام حیات کی تلاش کے لئے تمام ادیان الہی کا مطالعہ کیا اور اسلام کو کامل ترین دین پایا ہے۔
اس موقع پر آیت اللہ نے قرآن کریم کا ایک نسخہ اور انگریزی زبان میں ترجمہ شدہ چند اسلامی کتابیں اس جوان کو بطور ہدیہ پیش کی۔