جاناٹن کلارک اسلام قبول کر لیا اور کلمہ شہادتین کو اپنی زبان پر جاری کر کے اپنا نام ’’محمد‘‘ انتخاب کیا۔

 

کینیڈا کے ۳۰ سالہ جوان ’’جاناٹن کلارک‘‘ نے ایران کے شہر مشہد مقدس میں واقع حرم امام رضا علیہ السلام میں شرف یاب ہوتے ہی اسلام قبول کر لیا اور کلمہ شہادتین کو اپنی زبان پر جاری کر کے اپنا نام ’’محمد‘‘ انتخاب کیا۔

“محمد” نے دین اسلام کے بارے میں اپنی آشنائی کے سلسلے میں کہا: کینیڈا اسکلول میں میرے ایک ایرانی ہم جماعت نے مجھے اپنے کردار اور اخلاق سے اتنا متاثر کیا کہ میں اسلام کے بارے میں ریسرچ کرنے پر مجبور ہو گیا۔ اور جب میں نے اسلام کے بارے میں مطالعہ کیا تو مجھے دین اسلام کی کشش نے اپنی طرف جذب کر لیا۔

انہوں نے کہا: میرے ہم جماعت نے آسمانی کتاب قرآن کا مجھے تعارف کرایا اور اس کے بعد میں نے قرآن کا مکمل مطالعہ کیا تب مجھے معلوم ہوا کہ یہ کتاب ہر چیز کے بارے میں کتنی خوبصورتی اور فصاحت و بلاغت سے گفتگو کرتی ہے۔ اس کے بعد میں نے اسلام کے بارے میں دیگر کتابوں کا بھی مطالعہ کیا اور میں نے ارادہ کر لیا کہ میں مسلمان ہو جاوں۔

Ref.: abna24.com