روڈریک آگورٹمن جرمنی کے ایک معروف پروفیسر نے شیعہ مذہب قبول کر لیا

پروفیسر روڈریک آگورٹمن نے ایران کے شہر کرج کی جامع مسجد رجائی میں حاضر ہو کر دین مبین اسلام قبول کیا اور اپنا نام علی منتخب کیا۔

پروفیسر روڈریک آگورٹمن یورپ کی ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں جنہوں نے سوئٹزر لینڈ میں مائکروبایڈلاجی کے میدان میں کافی تحقیقات انجام دی ہیں اور انہیں ماہر اقتصادیات کہا جاتا ہے۔

پروفیسر نے اپنے شیعہ ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا: میں طالبعلمی کے زمانے سے ایرانی اور مسلمان اسٹوڈنٹس سے آشنا تھا اور یہی چیز باعث بنی کہ میں اسلام کے بارے میں تحقیق کروں۔

آگورٹمن نے کہا: میں پوری دنیا کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسلام کا حقیقی چہرہ کچھ اور ہے۔

انہوں نے مسلمان ہونے سے پہلے تین مرتبہ قرآن کریم کا مطالعہ کیا اور اس کے بعد دل و جان سے اسلام قبول کیا ہے۔

انہوں نے اپنے اس خوبصورت نام کے انتخاب پر کہا: چونکہ گزشتہ روز حضرت زینب (ع) کا یوم ولادت تھا اور ان کے باپ کا نام علی (ع) ہے اس لیے میں نے اس مناسبت سے اپنا نام علی انتخاب کیا ہے۔

کرج کی جامع مسجد رجائی کے امام جماعت نے پروفیسر آگورٹمن کو کچھ تحفہ بھی دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔