خاتون جنت بی بی فاطمہ زہراء سلام اللہ کو اپنا آئیڈیل قرار دیتی ہیں

 

لینڈ اورگون سے تعلق رکھنے والی خاتون شہری وکٹوریہ نے کربلا میں مذہب حقہ قبول کر لیا۔

امریکی ریاست پورٹ لینڈ اورگون سے تعلق رکھنے والی خاتون شہری وکٹوریہ نے کربلا میں مذہب حقہ قبول کر لیا۔

اربعین حسینی کے موقع پر امام حسین علیہ السلام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے امریکہ سے آنے والی خاتون نے حرم امام حسین علیہ السلام اور مولا عباس علیہ السلام میں حاضری دی۔

علاوہ ازیں عراق کے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے ملاقات بھی کی۔

مرجع نے اس موقع پر امریکی خاتون شہری کو مذہب حقہ قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ وکٹوریہ صبا نے اس موقع پر کہا کہ یہ ذوات مقدسہ کا کرم ہے کہ انہیں حق و سچ کا رستہ دکھائی دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خاتون جنت بی بی فاطمہ زہراء سلام اللہ کو اپنا آئیڈیل قرار دیتی ہیں، اور زندگی بھر ان کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کریں گی۔