روسی خاتون آرینا پوچکوا کلمہ شہادتین زبان پر جاری کرتے ہوئے ائمہ طاہرین کی ولایت کا اقرار کیا

روس کی عیسائی مذہب رکھنے والے خاتون ’’آرینا پوچکوا‘‘ نے ایران کے صوبہ مازندران میں شیعہ مذہب قبول کر لیا۔

روسی خاتون آرینا پوچکوا نے آیت اللہ کی موجودگی میں کلمہ شہادتین زبان پر جاری کرتے ہوئے ائمہ طاہرین کی ولایت کا اقرار کیا اور مذہب حقہ پر ایمان لا کر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

روس کی تازہ مسلمان ہوئی یہ خاتون جو ایم اے گریجویشن ہے نے کہا: میں نے مختلف ادیان کے بارے میں بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا لیکن مجھے اسلام سب سے اچھا اور کامل دین محسوس ہوا۔

آرینا پوچکوا نے شیعہ ہونے کے بعد اپنا نام بدل کر ’’فاطمہ‘‘ رکھ دیا۔

آیت اللہ نے تازہ مسلمان ہوئی روسی خاتون فاطمہ کو قرآن مجید کا ایک نسخہ ہدیے کے طور پر دیا۔