پچھلے سال 20 افراد نے حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں مراجعہ کیا اور وہاں دین اسلام کو اختیار کیا

حرم  امام رضا (ع) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے  مطابق سن 2019 عیسوی میں ان نو مسلموں میں 7 خواتین اور 13 مرد حضرات تھے جو فرانس، سویڈن، روس، کناڈا، ہندوستان، پرتگال، رومانیہ، ہنگری، چین، کوریا، جاپان، افغانستان اور ایران سے تعلق رکھتے تھے ۔

ان مسلمان ہونے والے افراد کی متوسط عمر 36 سال تھی۔ ان میں سے 13 افراد عیسائی، 5 لوگ بدھ مت ، ایک شخص لادین اور ایک صاحب پہلے ہندو مذہب کے ماننے والے تھے ۔

بتایا گیا ہے کہ اسلام قبول کرنے کی تقریبات حرم مطہر رضوی میں ایک عالم دین کی موجودگی میں ، آستان قدس رضوی کے غیر ملکی زائرین کے دفتر کی طرف سے منعقد کی گئی تھیں جن میں ان افراد کو حرم مطہر کی جانب سے اسلام قبول کرنے کا ایک سرٹیفیکیٹ اور ایک جلد قرآن مجید عطا کیا گیا۔

یاد رہے کہ حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں غیر ملکی زائرین کے کئی دفاتر ہیں جہاں اسلام کے تمام دینی اور عقائد سے متعلق  ہر قسم کے سوالات کے تسلی بخش جواب دئے جاتے ہیں۔