السیرۃ العلمیۃ للنبی المصطفی

 

کتاب”السیرۃ العلمیۃ للنبی المصطفی کی دوسری جلد شائع

آ‎ستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے زیرنگرانی کتاب”السیرۃ العلمیۃ للنبی المصطفی(ص) کی دوسری جلد زیور طبع سے آراستہ ہوکر منظر عام پر آگئی ہے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سیرت نبوی پر کتابیں زمانہ قدیم سے لکھی جارہی ہيں کیونکہ  انسانوں کو اپنی  زندگی کے آغاز سے لیکر اختتام تک تمام تر  خاندانی و اجتماعی و انفرادی  زندگی، اخلاقیات ، سیاسی، سیکورٹی، اقتصادی و معاشی، عبادی اور علمی غرض سبھی پہلوؤں میں حیات انبیاء و مرسلین خصوصا حضرت پیغمبر السلام(ص) کی سیرت طیبہ کے مطابق  خود کو ڈھالنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
حضرت رسول اکرم کے کلام انتہائي فصیح ترین کلام  ہيں اور آپ کی منطق و گفتار فصاحت و بلاغت و تمثیل کے لحاظ سے  اپنے نقطہ کمال پر ہے اور جب ہم آنحضرت کے دستورات و سیرت پر عمل کرتے ہیں تو روح انسان تمام آلودگیوں سے پاک و صاف ہوجاتی ہے ۔ حضرت رسول اکرم کے کلام  و دستورات انسان کو شوق پرواز عطا کرتے ہیں اور خاکی انسان کو آسمانی موجودات میں تبدیل کردیتے ہیں کہ جو پھر آسمانی ستاروں کی مانند چمکنے لگتا ہے اور مخلوقات عالم ملکوت کو بھی انسانی ترقی کمال  پر تعجب ہونے لگتا ہے، پس ہم کو چاہیے کہ آنحضرت کی سیرت طیبہ پر عمل کریں تاکہ ہم بھی آسمانی ہوجائیں۔
کتاب "السیرۃ العلمیۃ للنبی المصطفی (ص)” کو کہ جو عربی زبان میں تالیف و تدوین ہوئی ہے اسی وجہ سے مولفین کی ایک جماعت  نے جن میں جناب احمد آقائي ترابی، جناب محمد علی چناری، جناب عباس علی صدیقی نسب، جناب حبیب اللہ میرزائي، جناب عبدالحسین انصاری، جناب محمد رضا سیبویہ اور محمد حسن زبری قائنی شامل  ہیں زیور طبع سے آراستہ کرکے اہل ذوق حضرات کی خدمت میں پیش کی  ہے ۔

کتاب "السیرۃ العلمیۃ للنبی المصطفی (ص)” دوفصلوں پر مشتمل ہے پہلی فصل حضرت رسول اکرم(ص) کی عملی سیرت و ذاتی شخصیت ک بارے میں ہے جس میں 27 موضوعات شامل ہيں اور دوسری فصل   اجتماعی سیرت  پر مشتمل ہے جس میں 30 موضوعات ہیں  اور یہ فصل احادیث کی روشنی میں ہے ۔
لوگوں کے ساتھ تواضع، کھانے پینے کے آداب، مہمان کی عزت و احترام اور اس کے ساتھ برتاؤ، شریک حیات کے ساتھ  نیک سلوک ، حیوانات کا ذبیحہ، زندگی میں نظم و ضبط وغیرہ جیسے موضوعات ہیں کہ جو کتاب "السیرۃ العلمیۃ للنبی المصطفی (ص)” میں آنحضرت کی سیرت طیبہ سے ماخوذ ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ  کتاب 400 نسخوں کے ساتھ وزیری سائز میں آ‎ستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کے ذریعہ زیور طبع سے آراستہ ہوئی ہے۔