برطانیہ کے "ڈیویڈ وائٹ فورٹ” نے ایران کے شہر کرج کے امام جمعہ کے دفتر میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔

 

ایران؛ کرج میں برطانوی عیسائی نے شیعہ مذہب قبول کر لیا

برطانیہ کے ایک باشندے نے ایران کے شہر کرج کے امام جمعہ کے دفتر میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔

"ڈیویڈ وائٹ فورٹ” نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا: میں اسلامی تعلیمات کا گرویدہ ہو گیا اس وجہ سے میں نے اسلام کو اپنا نیا دین انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: میں نے جو اسلام کے حوالے سے گہرا مطالعہ کیا تو میں اس نتیجے تک پہنچا کہ اسلام اللہ کا مکمل ترین دین ہے۔

ڈیویڈ نے شہادتین زبان پر جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ائمہ طاہرین کی ولایت کا بھی اقرار کیا اور اسلام میں صرف شیعہ مذہب کو حقیقی اسلام قرار دیا۔

کرج کے امام جمعہ نے انہیں اسلام قبول کرنے کے بعد قرآن کریم، نہج البلاغہ اور مفاتیح الجنان کو ہدیہ کے طور پر پیش کیا۔