“میشل گوژو” ایک تجارتی کمپنی کا انٹرنیشنل ڈائریکٹر حرم امام رضا علیہ السلام میں آنے کے بعد شیعہ ہو گیا۔

آستانہ قدس رضوی کے روابط عامہ کے عہدہ دار نے بتایا کہ فرانس کا رہنے والا میشل گوژو نامی عیسائی شخص حرم مطہر رضوی(ع) میں آ کردین مبین اسلام سے شرفیاب ہو گیا ہے۔حسین یوسفی نے مزید بتایا: فرانس کا رہنے والا یہ ۶۰ سالہ تازہ مسلمان، فرانس کی ایک تجارتی کمپنی کا انٹرنیشنل ڈائریکٹر ہے جو حرم امام رضا علیہ السلام میں آنے کے بعد شیعہ ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ میشل گوژو نے اپنے مشغلے کے سبب کئی مرتبہ مشرق وسطی منجملہ ایران کا سفر کیا اور انہوں نے اسلام قبول کرنے کی وجہ اسلام کا دین کامل ہونا بتایا اور انہوں نے دین مبین اسلام کو مکمل طور پرمطالعہ کرنے کے بعد قبول کیا ہے۔